موڈیز نے روس کو ڈیفالٹ قرار دے دیا

67

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے روس کو ڈیفالٹ قرار دے دیا۔

ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق روس کیلئے سو ملین ڈالر کے 2 بانڈز پر واجب الادا رقم کی آخری تاریخ 27 مئی تھی، روس نے غیرملکی قرضوں کی آخری تاریخ گزر جانے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔

موڈیز نے پیر کے آخر میں ایک بیان میں کہا کہ چھوٹ جانے والی کوپن کی ادائیگی ڈیفالٹ ہے۔

دوسری جانب روس نے اپنے بیرونی قرضوں میں نادہندہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی مئی میں غیر ملکی کرنسی میں کی گئی تھی۔

موڈیز کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس مزید غیر ملکی قرضوں پر ڈیفالٹ کرے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ روس صدی سے زائد عرصے میں پہلی بار غیر ملکی قرضوں میں ڈیفالٹ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }