چیئرمین پی سی بی ملتان میں دوبارہ پی ایس ایل میچز کرانے کے خواہشمند

57

چیئرمین پی سی بی ملتان میں دوبارہ پی ایس ایل میچز کرانے کے خواہشمند

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شائقین، ٹیم انتظامیہ، گراؤنڈ اسٹاف اور تمام سیکیورٹی اہلکاروں کی تعریف کی ہے۔

سیریز کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خاص طور پر ان شائقین کا شکریہ ادا کرتے رہے جنہوں نے ملتان کی شدید گرمی کے باوجود شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ملتانی شائقین کے جذبے سے متاثر

ان کا کہنا تھا کہ ’میں شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جنہوں نے گرم موسم کے باوجود اسٹیڈیم کا رخ کیا اور ہمارا ساتھ دیا۔

انہوں نے ملتان کے شائقین سے یہ وعدہ بھی کیا کہ پی سی بی نہ صرف پاکستان اور انگلینڈ کی آئندہ سیریز کی میزبانی ملتان میں کرنے کی پوری کوشش کرے گا بلکہ پی ایس ایل کے کچھ میچز بھی یہاں شفٹ کرائے جائیں گے۔

Advertisement

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ملتان کا کراؤڈ یہ ثابت کرچکا ہے کہ ملتان بہت زیادہ کرکٹ کا مستحق ہے اور ہم پاکستان اور انگلینڈ کے میچز کو ملتان میں کرانے اور پی ایس ایل کے میچز کو بھی یہاں منتقل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ٹکٹ پر شائقین کا ملتان اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا انکشاف

چیئرمین پی سی بی نے مشکل موسم کے باوجود اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ حصہ لینے پر دونوں ٹیموں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے گرم موسم کے باوجود زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ 14 سال بعد ملتان میں دوبارہ بین الاقوامی میچز کا انعاد کیا گیا تھا جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے گرم موسم کے باوجود بھرپور شرکت کرکے دونوں ٹیموں کا حوصلہ بڑھایا۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے بھی شائقین کی تعریف کی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بھی ملتانی شائقین کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے تھے۔

یاد رہے کہ ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ون ڈے سیریز میں مدمقابل تھیں جس میں پاکستان نے کالی آندھی کو کلین سوئپ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }