روس یوکرین جنگ، پیوٹن نے جنگ کے بعد پہلے سرکاری دورے کا اعلان کردیا

96

ولادیمیر پیوٹن رواں ہفتے وسطی ایشیاء میں دو سابق سوویت ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ روسی صدر کا یوکرین پر حملے کے حکم کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے ۔
روس کے سرکاری ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پیوٹن تاجکستان اور ترکمانستان کا دورہ کریں گے اور پھر ماسکو میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کریں گے۔دوشنبہ میں پیوٹن تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کریں گے کہ جو روس کے قریبی اتحادی اور سابق سوویت ریاست کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے حکمران ہیں۔ اشک آباد میں وہ کیسپین ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جن میں آذربائیجان، قازقستان، ایران اور ترکمانستان کے رہنما شامل ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے نے روس کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی سپیکر ویلنٹینا ماتویینکو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ روسی صدر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ ایک فورم میں حصہ لینے کے لیے 30 جون اور یکم جولائی کو بیلاروس کے شہر گروڈنو کا دورہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے، روسی صدر نے رواں سال اپنا آخری غیرملکی دورہ فروری کے اوائل میں چین کا کیا تھا جہاں انہوں نے اور چینی صدر شی جن پنگ نے اولمپک سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔
دوسری جانب، روسی افواج پیر کو مشرقی لوہانسک صوبے میں یوکرین کے فوجیوں کے زیرِ قبضہ آخری بڑے شہر لیسیچانسک پر قبضہ کرنے کے لیے لڑ رہی ہیں
اس حوالے سے ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں ن وہ متعدد محاذوں پر پیشقدمی کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }