جرمنی، سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے مرکز میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک

49

جرمنی میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے ایک مرکز میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ایک شخص کو ہلاک جبکہ پانچ دیگر کو زخمی کر دیا۔

جرمنی کے جنوب میں کریسبرن قصبے میں جھیل کونسٹانس کے قریب واقع سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے ایک مرکز میں یہ واقعہ اتوار اور پیر 27 جون کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق اس حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ 5 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مشتبہ حملہ آور نے مبینہ طور پر بلا امتیاز وہاں کے رہائشیوں کو چاقو حملے کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے اس مرکز میں مختلف دروازوں پر دستک دی اور جس کسی نے بھی دروازہ کھولا وہ حملہ آور کے چاقو کا نشانہ بن گیا۔

Advertisement

زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ مشتبہ حملہ آور 31 سالہ ایک شخص ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اسی مرکز میں ہی رہتا ہے اور جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }