کراچی کے کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے سوال پر رمیز راجہ بھڑک اٹھے

74

کراچی کے کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے سوال پر رمیز راجہ بھڑک اٹھے

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بین الاقوامی کرکٹ میں کراچی کے کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے سوال پر بھڑک اٹھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے صحافیوں کو سنسنی خیز سرخیوں اور منفی ریمارکس پر توجہ مرکوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے ان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا سوال پوچھا جس پر وہ بھڑک اٹھے۔

سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، یہ میرے لیے بہت ذاتی چیز ہے۔

Advertisement

رمیز راجہ نے کہا کہ آپ کو یہ سوال نہیں کرنا چاہیے تھا، مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ منتقی سوالات کہا سے آتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ آج کل صحافی صرف منفی ریمارکس پر توجہ دیتے ہیں، بورڈ آف گورننس کی میٹنگ کے بعد میں نے سب کو دیکھا کہ کوئی بھی کرکٹ فاؤنڈیشن کے بارے میں بات نہیں کررہا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب نے افواہیں اڑانا شروع کردیں تھیں کہ شاید مجھ پر دباؤ ہے جس وجہ سے میں میڈیا کے سامنے آرہا ہوں یا سابق وزیر اعظم کے ساتھ میرا تعلق ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نظر نہیں آتا اور محض یہ ایک غلط فہمی ہے جبکہ یہ ایک انتہائی منفی نقطہ نظر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ 1980 کی دہائی کی بات کررہے ہیں جبکہ یہ سوشل میڈیا کے دور میں ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنی آخری پریس کانفرنس میں سابق کرکٹرز، اسٹاف ممبران اور گراؤنڈز مین کے لیے کرکٹ فاؤنڈیشن سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے مرد اور خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }