افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کا کہنا ہے کہ دنیا ہمیں “ڈکٹیٹ” کرنا بند کرے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان سربراہ نے جمعہ کو دارالحکومت کابل میں علماء کے تین روزہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی کامیابی صرف افغان عوام ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے باعث فخر ہے۔
طالبان سربراہ نے عالمی قوتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہا دنیا ہمیں یہ بتانا بند کرے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔ دنیا ہمارے معاملات میں مداخلت کیوں کرتی ہے؟۔ ہمیں کیوں کہا جاتا ہے کہ آپ یہ کیوں نہیں کررہے یا آپ وہ کیوں نہیں کرتے؟؟۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا طالبان کو یہ بتانا بند کر دے کہ افغانستان کو کیسے چلانا ہے۔ شرعی قوانین کے نفاذ پران کا کہنا تھا کہ کامیاب اسلامی ریاست کا یہ واحد راستہ ہے۔
علاوہ ازیں،انھوں نے افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے بھی دعا کرائی۔
Advertisement
یاد رہے، کابل میں جمعرات سے شروع ہونے والے اس تین روزہ اجتماع میں ملک بھر سے تین ہزار سے زائد علماء شرکت کر رہے ہیں۔ اجتماع کے موقع پر کابل میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔