اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

62

مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی فوج نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے 20 سالہ رفیق ریاض شہید ہوگیا ہے۔

Advertisement

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے نوجوان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رفیق ریاض کو اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے  جنین شہر میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔

مقامی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے  20 سالہ رفیق ریاض اسرائیلی کو زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر لیا تھا، اور کچھ ہی دیر بعد ان کی تحویل میں ہی ان کی موت ہو گئی، اسرائیلی فوج نے ابھی تک ان کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان شہید

تاہم اسرائیلی فوج نے اس بیس سالہ فلسطینی کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

فلسطینی قیدی سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال کے آغاز سے ہی اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کارروائیوں میں مسلسل اضافہ اور ان کی لاشوں کو حراست میں لینے کے علاوہ کئی شہریوں کی گرفتاری اور بدسلوکا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967ء میں اردن کے خلاف چھ روزہ جنگ کے دوران مغربی کنارے پر قبضہ کرلیا تھا۔ بعد ازاں اس پورے علاقے میں اسرائیل نے آباد کاری کا سلسلہ شروع کر دیا جو عالمی قوانین کے تحت غیرقانونی تصور کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی بستیوں میں تقریباً 4 لاکھ 75 ہزار اسرائیلی یہودی آباد ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }