نائیجیریا، اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد برکینڈو انتقال کرگئے

43

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد برکینڈو نائیجیریا میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کے سیکرٹری جنرل محمد برکینڈو 63 سال کی عمر میں بدھ کے روز نائیجیریا میں انتقال کرگئے۔

این این پی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے محمد برکینڈو کے انتقال کی اطلاع دی۔

محمد برکینڈو نائیجیرین نژاد پیٹرولیم کورپ کے سربراہ تھے۔

ان کی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے آج محمد برکینڈو کو کھو دیا، ان کا دنیا سے جانا ان کے اہلخانہ، کمپنی اور عالمی انرجی کمیونٹی کا ایک بڑا نقصان ہے۔

Advertisement

این این پی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ محمد برکینڈو نے چند گھنٹے پہلے نائیجیریا کے صدر سے ملاقات کی تھی اور ابوجا میں ہونے والی انرجی سمٹ سے خطاب بھی کیا تھا۔

یاد رہے، محمد برکینڈو نے سنہ 1980 میں نائیجیریا کی آئل اینڈ گیس انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا۔

انہوں نے این این پی سی میں مختلف عہدوں پر کام کیا جب کہ اوپیک کے اکنامک کمیشن بورڈ میں نائیجیریا کی نمائندگی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }