کرکٹ جنوبی افریقہ نے ماضی کی چمپئینز لیگ کی طرح نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں لاہور قلندرز بھی شریک ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق دو ناکام کوششوں کے بعد، کرکٹ جنوبی افریقہ نے آخر کار ایک نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کے اپنے منصوبے میں کامیابی کی طرف قدم بڑھایا ہے۔
جنوبی افریقب کرکٹ بورڈ نے اس لیگ کے لیے بولیاں طلب کی ہیں اور رپورٹس کے مطابق 29 لیگ فرنچائزز نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ٹیموں کا اعلان مہینے کے آخر میں کیا جائے گا۔
انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائزز دہلی کیپٹلز، چنئی سپر کنگز، ممبئی انڈینز، اور راجستھان رائلز نے لیگ میں دلچسپی ظاہر کی۔
پاکستان سپر لیگ کی تازہ ترین فاتح لاہور قلندرز نے بھی اس لیگ میں شرکت کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔
Advertisement
جنوبی افریقہ کے کرکٹ حکام کے مطابق، ٹیموں کے مختص کرنے کے لیے کوئی بنیادی قیمت نہیں ہے اور اس کا فیصلہ مالی بنیادوں پر کیا جائے گا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، سی ایس اے کی لیگ میں چھ فرنچائزز ہوں گی، جن میں سے دو جنوبی افریقہ کے سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص ہوں گی۔
توقع ہے کہ لیگ جنوری سے فروری میں منعقد کی جائے گی، اور کوشش ہو گی کہ اس لیگ کا کسی دوسری لیگ کے شیڈول کے ساتھ تصادم نہ ہو۔
سی ایس اے کی ایک دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل اور دوسری بہترین لیگ کے درمیان واضح فرق ہے۔ اس لیے سی ایس اے کو دنیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگ بنانے کے موقع پر توجہ دینی چاہیے.
لیگ کے پروموٹرز سی ایس اے ، میڈیا پارٹنرز اور سندر رمن کا مقصد مستقبل میں توسیع کرنا ہے۔
سی ایس اے کے ترجمان کے مطابق ہر ٹیم کے ہوم اور اوورسیز میچ کھیلنے والے فارمیٹ کی نقل کرنا ہے، ان کا ارادہ ہے کہ 100 مقامی اور 40 سے زائد کرکٹرز کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔