فرانس کا قومی دن؛ شاندار آتش بازی سمیت مختلف تقریبات کا اہتمام

57

فرانس کا قومی دن؛ شاندار آتش بازی سمیت مختلف تقریبات کا اہتمام

فرانس کا قومی دن؛ شاندار آتش بازی سمیت مختلف تقریبات کا اہتمام

پیرس: قومی دن کے موقع پر فرانس میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آج فرانس کا قومی دن منایاجا رہا ہے جس موقع پر مختلف تقریبات اور فوجی پریڈز کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں یورپ سمیت مختلف خطوں سے مہمان شریک ہوئے۔

جوں ہی گھڑیوں کی سوئیاں اگلے روز یعنی 14 جولائی کی طرف بڑھیں تو فرانس کی فضاؤں میں شاندارآتش بازی کے رنگ برنگے نظارے نظر آنے لگے جو یہ نوید سنا رہے تھے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں۔

ہر سال فرانس کا قومی دن 14 جولائی کو منایا جاتا ہے جو کہ اسی تاریخ کو 1789 ء میں برپا ہونے والے انقلاب فرانس کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ  1970ء سے یوم فیڈریشن منانے کا بھی سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے خصوصی تقاریب منعقد ہوتی ہیں جس میں خصوصاً شانزے لیزے میں ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ دن کا اختتام مشہور رقص اور آتش بازی سے ہوتا ہے۔

اس مرتبہ ہونے والے سالانہ فوجی پریڈ میں یورپی یونین کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پیرس کے قلب میں مسلح افواج کے 4 ہزار سے زائد جوانوں، 196فوجی گاڑیوں، 237 گھوڑوں، 69 طیاروں اور 39 ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

یہ تقریبات فرانس بھر میں رات گئے تک جاری رہیں گی جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }