عالمی قوتوں کا مہرہ بننے سے ایشیائی ممالک اجتناب کریں، چین

34

چین نے ایشیائی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں عالمی قوتوں کا دباؤ مسترد کردیں۔ ایشیائی ممالک کسی ایک عالمی قوت کی حمایت کریں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان سیکریٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ وائینگ یی نے کہا کہ ایشیائی ممالک عالمی طاقتوں کا مُہرہ بننے سے گریز کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسے خطے کو جیو پولیٹیکل عوامل کی طرف سے تشکیلِ نو کا خطرہ لاحق ہے۔ خطے میں کئی ممالک پر عالمی قوتوں کا دباؤ ہے۔

چینی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے اور خطے کو کسی بڑی طاقت کی دشمنی یا زبردستی کے باعث شطرنج کے مُہروں کے طور پر استعمال ہونے سے محفوظ رکھنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے خطاب میں چینی وزیر خارجہ نے کسی ایک ملک کا نام تو نہیں لیا تاہم ماضی قریب کے واقعات اور ممالک کے درمیان تناؤ کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ان کا اشارہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب ہوسکتا ہے۔

Advertisement

یاد رہے، امریکہ اور چین کے وزرائے خارجہ نے بھی دو روز قبل بالی میں ملاقات کی تھی اور دوطرفہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }