مسلمانوں کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے میں 8 عازمین جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کی شاہراہ حجرہ روڈ پر عازمین کی بس کو حادثہ پیش آیا، عازمین کی بس الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور43 زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشیوشناک ہے۔
غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بس میں 51 عازمین موجود تھے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
سعودی حکام نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بعد میں دی جائے گی۔