– بول نیوز

55

متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان تعلقات میں موجود سردمہری ختم ہونے کو ہے۔ متحدہ عرب امارات چھ سال بعد ایران میں سفیر بھیجنے پر غور کررہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی صدر کے سفارتی مشیر انور گرگاش نے سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے لیے علاقائی اقتصادی تعاون پر زور دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی سیاسی صف بندیوں میں تبدیلی کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات کی ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا اشارہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراق، سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں کررہا ہے۔

واضح رہے، ایران اور متحدہ عرب امارات، یمن جنگ میں مخالف فریق ہیں۔ متحدہ عرب امارات ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں فوجی اتحاد کا حصہ ہے۔

جنوری میں ابوظبی میں یمنی باغیوں کی جانب سے سرحد پار سے کیے گئے ڈرون حملے میں 3 آئل ورکرز ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement

انور گرگاش کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف کسی گروہ بندی کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر سیاسی تناؤ ختم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون پر زور دیا۔

یاد رہے، متحدہ عرب امارات اس سے قبل کہہ چکا ہے کہ عرب خلیجی ریاستوں کو ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے اجتماعی سفارت کاری میں حصہ لینا چاہیے۔ متحدہ عرب امارات نے 2020 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے جبکہ ایران نے اس اقدام کی مذمت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }