گھانا، ایبولا سے مماثلت رکھنے والا ماربرگ وائرس کے کیسز سامنے آگئے

76

گھانا میں جان لیوا ماربرگ وائرس کے اولین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

جولائی کے آغاز میں گھانا کے 2 شہریوں کے خون کے نمونوں کو لیا گیا تھا کیونکہ ماہرین کو شبہ تھا کہ وہ ماربرگ وائرس کے شکار ہیں۔ان نمونوں کو سینیگال بھیجا گیا جہاں بیماری کی تصدیق ہوئی۔

اس بیماری میں مریض کو اچانک تیز بخار اور سردرد کی شکایت ہوتی ہے۔جسم کے مختلف حصوں سے خون کا اخراج اس بیماری کی علامات ہیں۔

واضح رہے، ماربرگ وائرس سے متاثر افراد کے لیے کوئی علاج یا ویکسین دستیاب نہیں اور یہ بیماری ایبولا جتنی ہی جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

اولین کیسز کی تصدیق کے بعد مریضوں کے رابطے میں رہنے والے 98 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے، ماربرگ وائرس جانوروں بشمول چمگادڑ سے انسانوں میں پھیلتا ہے اور اب تک افریقہ میں انگولا، کینیا، جنوبی افریقہ، جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں اس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس بیماری کے شکار افراد میں اموات کی شرح 24 سے 88 فیصد ہوتی ہے۔ جس کا انحصار وائرس کی قسم پر ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ طبی سہولتوں کا فقدان افریقہ جیسے پسماندہ خطے میں بیماریوں سے متاثرہ افراد کی شرح بڑھانے میں واضح کردار ادا کرتا ہے۔عالمی ادارہ برائےصحت ہنگامی بنیادوں پر اپنا کردار افریقہ میں ادا کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }