پہلی COAS نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2022 کے فائنل راؤنڈکا انعقاد لاہورمیں کیا جا رہا ہے جس کا مقصد پاکستان میں گراس روٹ لیول پر نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دے کر ہاکی کلچرکو زندہ کرنا ہے۔
اس سلسلے میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والےمعززین نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑاخوش آئند اقدام ہے۔
فارمر اولمپین طاہر زمان نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان آرمی نے ملکر جو COAS نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ سلسلہ کیا ہے یہ بڑا احسن اقدام ہے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
انٹر نیشنل ایمپائر بینش حیات نے کہا کہ میں مبارکباد دیتی ہو ں چیف آف آرمی اسٹاف نے انیشیٹو لیا ہے گراس روٹ لیول پر ہاکی کو پرموٹ کرنے کیلئے امید کر تے ہیں کہ آئندہ بھی ایسے اقدام کیے جاتے رہیں گے۔
فارمر اولمپین خواجہ محمد جنید نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور پوری دنیا میں 4 ولڈ کپ جیت کر لوہا منوایا، گذشتہ کچھ عرصے سے ہاکی زوال کا شکار ہے اور اس وقت COAS نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ ہونے سے ہاکی کھیل کو بہت بڑی سپورٹ ہے۔
Advertisement
ہاکی پلئیرعمر مصطفی نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو فرنٹ پر لانے کیلئے ایک اچھے اقدامات کرتے ہوئے COAS نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کروایا۔
نیشنل ہاکی ویمن پلیئرافشاں نورین نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے ہاکی کی ریواول کیلئے سپورٹ کرنا بہت اچھا اقدام ہے۔
نیشنل ہاکی پلیئر ازفر یعقوب نے کہا کہ پاکستان آرمی ہاکی کھیل کوڈسٹرکٹ اورڈویژن لیول پر بہت فروغ دے رہا ہے، جس سے پاکستان ہاکی کا مزید پول بڑھے گا اور نوجوان آگے آئیں گے۔
ہاکی پلیئر محمد ارسل نے کہا کہ میں چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پہلی COAS نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ ہو رہی ہے اور اسطرح کے ٹورنامنٹ ہونے چاہیں جس کی وجہ سے ہاکی کو ریواول ملے گی۔
سنئیر ہاکی پلئیر منظور الحسن نے کہا کہ گراس روٹ لیول کے مقابلوں سے ٹیلنٹ بڑھتا ہے اوریہ جو ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ ہوا ہے 1971سے لیکر 1994جس میں ہم نے دنیا کے سارے ٹائٹل جیتے ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت یہ گراس روٹ لیول بڑی سٹرونگ تھی میں اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاکستان آرمی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جنہوں نے یہ بہت عرصہ کہ بعد ٹورنا منٹ منعقد کروایا۔
واضح رہے کہ ہاکی کو دوبارہ سے عروج دلانے اور پاکستانی کھیلوں میں کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لئے پہلی نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے نیشنل راؤنڈ مقابلے پورے جوش و جذبے کے ساتھ ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہیں۔
پی ایچ ایف کے زیر اہتمام چیمپئن شب میں ملک کے دور دراز علاقوں سے 718 کلبوں سے 10 خوش قسمت کلب نیشنل لیول راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں پنجاب سے 4 کلب، سندھ اور خیبر پختونخواہ سے 2،2 جبکہ اسلام آباد اور بلوچستان سے 1,1 کلب شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کا فائنل 23 جولائی کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا- اب تک کے مقا بلوں کے نتائج کے مطابق لاہور کے رانا ظہیر کلب، فیصل آباد کے کے کے ہاکی کلب اور سرگودھا کے علی عامر کلب کو چیمپئن شپ کی فیورٹ ٹیمیں قرار دیا جا رہا ہے۔