جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 334 رنز کا ہدف دے دیا

51

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 334 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میلان اور کوئنٹن ڈی کوک نے پروٹیز اننگ کی شروعات کی لیکن ڈی کوک 35 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ون ڈاؤن آنے والے ریسی وان ڈیر ڈوسن اور میلان کے درمیان ہونے والے 109 رنز کی پارٹنر شپ نے پروٹیز کو بہترین ٹوٹل تک پہنچنے کی بنیاد رکھی۔

میلان 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈوسن نے اپنے کیرئیر کی پہلی شاندار سنچری اسکور کی اور 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر میں ایڈم مارکرام 77 رنز کی خوبصورت اننگ کھیلی، ڈیوڈ ملر نے ان کا بھرپور ساتھ دیا وہ 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بنائے۔

اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلنے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نہایت مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے 5 اوورز میں 44 رنز دیئے اور ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

لیونگسٹون نے 2 پروٹیز کا شکار کیا جبکہ برائیڈن ، معین علی اور سام کورن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }