گزشتہ روز گال ٹیسٹ میں تاریخی فتح کے لیے بنائے گئے ٹیم پلان کے حوالے سے وکٹ کیپر محمد رضوان نے بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے گال میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف تاریخی رنز کا تعاقب مکمل کیا اور اس مقام پر سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
گال ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں کپتان بابر اعظم کی کپتان انننگ ، دوسری اننگ میں عبداللہ شفیق ناقابل شکست سنچری، محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ اور بابر اعظم کی سپورٹنگ اننگ نے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
گال ٹیسٹ میں فتح کے بعد رضوان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی جس پر ٹیم کا پلان لکھا ہوا ایک وائٹ بورڈ دکھایا۔
وکٹ کیپر بلے باز نے اس تاریخی جیت پر پوری قوم کو مبارکباد دینے کے لیے لکھا اور ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ اور تمام کھلاڑیوں کی تعریف کی۔
وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مبارک ہو! اس ٹیم میں بہت سے سپر اسٹارز ہیں اور وہ اپنا سب کچھ ہمارے پیارے پاکستان کے لیے دیتے ہیں۔ یہ تیسرے دن سے ہے اور اس تاریخی تعاقب میں ہمارا گیم پلان.
Advertisement
اس فتح سے پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا جو بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی کو کھیلے گا۔