مسلسل بارش کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بارش کا پانی نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں جمع ہونے کے سبب پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ ہوگیا۔
ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ ہاکی گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا ،مسلسل بارش سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو چکا ہے ۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں لگایا گیا ہے۔
Advertisement