شراب چوری کے الزام میں ملکہ حسن گرفتار

55

اسپین سے 17 لاکھ ڈالر کی شراب چرانے والی سابق ملکہ حسن کو کروشیا میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پچھلے نو ماہ سے فرار میکسیکو کی ایک سابق ملکہ حسن اور ان کے ساتھی کو کروشیا میں گرفتار کرلیا گیا ہے جن پر 17 لاکھ ڈالر کی شراب چوری کرنے کا الزام ہے۔

سابق مکہ حسن کے ساتھی کا تعلق ڈچ نژاد رومانیہ سے بتایا جارہا ہے جو ممکنہ طور پر ان کا قریبی دوست بھی ہے جبکہ نو ماہ کی طویل جدوجہد اور تلاشی کے بعد یہ کامیابی ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شراب چوری کا یہ واقعہ گذشتہ سال 27 اکتوبر کو ہسپانوی شہر کیسریس کے معروف ہوٹل آٹریو میں پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس چوری کے فوری بعد اس جوڑے نے اسپین چھوڑ دیا تھا جس کے نو ماہ کے طویل عرصہ تک یہ جوڑا یورپی ممالک میں بھاگتا رہا تاہم اب اس جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق سابق ملکہ حسن اور ان کے قریبی دوست نے شراب کی 45 بوتلیں چرائی تھی جن میں سے چند انتہائی نادر قسم کی شراب تھیں جبکہ ایک بوتل کی قیمت تو تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار ڈالر کے قریب تھی۔

تفتیش کاروں کے مطابق سابق ملکہ حسن نے ایک فرضی شناختی کارڈ پر ہوٹل میں چیک ان کیا تھا جبکہ اس موقع پر انہوں نے ایک وگ اور ماسک پہن رکھا تھا۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ خاتون نے ہوٹل انتظامیہ کو بتایا تھا کہ وہ ریسٹورنٹ میں اپنے ساتھی کے ساتھ ڈنر کرنا چاہتی ہیں جبکہ دونوں کھانا کھانے کے بعد رواج کے مطابق شراب خانہ دیکھنے گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون نے ہوٹل کے اسٹاف کی توجہ ہٹانے کے لیے دیر رات کھانا لانے کی درخواست کی تھی جبکہ اس وقت کچن بند ہوچکا تھا۔

کھانا لانے کے دوران ان کا قریبی دوست مبینہ طور پر چپکے سے شراب خانے میں داخل ہوا جس کی چابی بھی انہوں نے پہلے سے چرالی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے تین بڑے بیگز میں شراب کی بوتلیں بھری اور ان بوتلوں کو ہوٹل کے تولیوں میں لپیٹ دیا جس کے بعد اس جوڑے نے صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے اپنے بیگ لے کر ہوٹل سے پیدل ہی چیک آؤٹ کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }