بھارت کی پہلی قبائلی خاتون صدر دروپدی مرمو نے صدارت کا حلف اٹھا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں و اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں سے 64 فیصد ووٹ حاصل کر کے برتری حاصل کی۔ ان کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا سے تھا۔
صدارتی انتخابات کے لیے 3 ہزار 219 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جس میں سے مرمو کے حق میں 2 ہزار 161 ووٹ کاسٹ ہوئے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ یشونتھ سنہا 1 ہزار 58 ووٹ لے سکیں۔
خیال رہے کہ دروپدی مرمو بھارت کی دوسری خاتون صدر ہیں، اس سے قبل پراتیبھا پٹیل 2007 میں بھارت کی پہلی خاتون صدر بنی تھیں۔
Advertisement
دروپدی مرمو 2000 میں ریاست اڑیسہ کی اسمبلی میں بطور رکن منتخب ہوئی اور پھر ریاستی وزیر بن کر 2004 تک ذمہ داریاں انجام دی تھیں جب کہ انہیں 2015 میں ریاست جھاڑ کھنڈ کے گورنر کی ذمہ داری دی گئی۔
Advertisement