فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

40
Print Friendly, PDF & Email

فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

قومی کرکٹر فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جبکہ یہ کارنامہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجام دیا ہے۔

اس میچ میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف 24 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد بین الاقوامی ٹیسٹ میچز میں انکے 1 ہزار مکمل ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 1 ہزار 10 رنز ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 36 سالہ کھلاڑی نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ہی ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے پہلا میچ 2007 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کھیلا تھا۔

فواد عالم بین الاقوامی کرکٹ میں اب تک مجموعی طور پر 80 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 2170 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ون ڈے میں 966 اور ٹوئنٹی میں 194 رنز بنائے ہیں۔

Advertisement

Advertisement

علاوہ ازیں انہوں نے بولنگ میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ان کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کیریئر رہا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.