بابر اعظم نے بطور کپتان ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

53

بابر اعظم نے بطور کپتان ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم نے حالیہ دنوں میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے جس کے بعد ان کی آئی سی سی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔

بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین بلے باز قرار دیا جاتا ہے جبکہ وہ حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے تاریخ کی کتابوں میں ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے اور وہ تینوں فارمیٹس میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔

مجموعی طور بابر اعظم بطور کپتان یہ کارنامہ انجام دینے والے پانچویں کپتان ہیں جبکہ ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی، فاف ڈوپلیسس اور کین ولیمسن بھی یہ سنگِ میل عبور کرچکے ہیں۔

Advertisement

بابر اعظم نے یہ ریکارڈ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انجام دیا تھا جب وہ 26 رنز بناکر اسپنر جے سوریا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }