مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر مایوس شان مسعود کل لندن چلے جائیں گے۔
ڈربی شائر کاؤنٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شان مسعود کل شام واپس انگلینڈ پہنچیں گے اور لنکا شائر کے خلاف میچ سے سلیکشن کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
پی ایس ایل اور کاؤنٹی کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی دکھانے والے شان مسعود کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاہم انہیں بغیر موقع دیے نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیاء کپ کے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔
Shan Masood will return to England tomorrow evening and will be available for selection from the Lancashire fixture onwards #OneClubOurCounty https://t.co/lOjJt4K1Jt pic.twitter.com/NHOlWRjXpr
Advertisement
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) August 4, 2022
واضح رہے کہ شان مسعود انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ 2022 میں شاندار کارکردگی کی بدولت دو مرتبہ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے) کی جانب پی سی اے پلیئر آف دی منتھ منتخب ہوچکے ہیں۔
Advertisement