پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پرپاکستانی کمیونٹی کے تاثرات

ہماری جان،ہماری شان اور ہماری پہچان پاکستان پاکستان صرف پاکستان

341

پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کے تاریخ سازموقع پرقائم مقام سفیر وقونصل جنرل دبئی کے پیغامات۔

پاکستان کی 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیاز فیروز گوندل کا پیغام
آج پاکستان اور پاکستان سے باہرمقیم تمام پاکستانی پاکستان کا 75واں یومِ آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ اس پُر مُسرت موقع پر میں اپنی اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام پاکستانیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ دن نہ صرف ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی اُن انتھک کوششوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے آنے والی نسلوں کی مذہبی، معاشی اور سماجی و ثقافتی آزادی کے لیے کیں، بلکہ اپنے مُلک کو مضبوط بنانے کے لئے مزید محنت کرنے کی ترغیب کاپیغام بھی دیتا ہے۔ ہم بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہندکے مسلمانوں کی انتھک کوششوں اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی دور اندیشی نے 14 اگست 1947 کو پاکستان کو ایک حقیقت بنا دیا۔
متحدہ عرب امارات میں بسنے والے پاکستانی اپنی کاروباری صلاحیتوں، امن پسند طبیعت سخت محنت کی خصوصیات کے باعث پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ترقی میں فعال اور تعمیری کردار ادا کر رہے ہے۔ وہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں اور ایک پرامن کمیونٹی کے طور پر متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور ایمانداری سے نہ صرف اپنے خاندان کی بہتر کفالت کی ہے بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔ میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اسی عزم اور محنت کے ساتھ کام جاری رکھیں۔
میں اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اپنی قابل فخر روایات پر قائم رہتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
پاکستان زندہ باد ۔۔۔۔۔   متحدہ عرب امارات زندہ باد      پاکستان۔متحدہ عرب امارات دوستی پائندہ باد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قونصل جنرل آف پاکستان دبئی حسن افضل خان کا پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پرپیغام۔
اس سال ہم پاکستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہے ہیں اور مجھے یو اے ای میں اپنے ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے واقعی خوشی ہو رہی ہے۔ یہ وہ دن ہے جب ہم اپنے آباؤ اجداد کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے تحفظ اور تحفظ کے لیے دی گئی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ یہ ان کی جدوجہد اور نصب العین کے لیے عزم اور قائد اعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت تھی جس کی وجہ سے 14 اگست 1947 کو پاکستان وجود میں آیا۔ ہمارے خوبصورت وطن کی تخلیق میں ان کی جدوجہد اور قربانیاں شامل ہیں۔
میں اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار اور شراکت کی تعریف کرتا ہوں۔ تقریباً 1.7 ملین پاکستانی متحدہ عرب امارات میں رہتے ہیں انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ترقی کے لیے اپنی لگن، محنت اور عزم کے ذریعے بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اسی لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں اور متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر میں اپنی کامیابیوں کے ساتھ پاکستانی پرچم کو سربلند رکھیں۔ دبئی اور شمالی امارات میں مقیم تمام پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ  قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی معیاری اور موثر قونصلر خدمات فراہم کرنے کے لیے 24/7 دستیاب ہے۔ ہم عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کرتے ہیں اور اس لیے نئے کمیونٹی دوستانہ اقدامات کرتے رہتے ہیں اوریواے ای میں اپنی کمیونٹی کی آسانی کے لیے رسائی اور سہولت کو بڑھانے کے لیے سروس ڈیلیوری پلیٹ فارمز کو اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں۔
ہم متحدہ عرب امارات، اس کے عوام اور قیادت کے شکر گزارہیں  جو اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے رہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے دیرینہ مذہبی، ثقافتی، تہذیبی اور اقتصادی روابط ہیں۔ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جس کی بنیاد باہمی محبت اور باہمی اعتماد پر ہے۔ میں اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو ایک بار پھر اپنی مخلصانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے عظیم ملک کی خلوص نیت سے خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پاکستان کو مزید ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔
پاکستان زندہ باد ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان یو اے ای دوستی پائندہ آباد

************************************************************************************************

متحدہ عرب امارات میں عرصہ درازسے مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کاپاکستان کے 75ویں یوم آزادی پردلی جذبات کااظہار

پاکستان اور امارات کوہمیشہ قریب لانے کی کوشش کی ہے (حاجی خان زمان سرور )
ممتازسماجی کارکن چئیرمین الابراہیمی گروپ آف کمپنیزوسابق ممبرایگزیکٹوبورڈ ابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری حاجی خان زمان سرور نے یوم آزادی کے موقع پریواے ای، پاکستان اوردنیابھر میں مقیم تمام اہل وطن کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادی کی خاطرہمارے بزرگوں نے لاکھوں قربانیاں دیں ہمیں ان قربانیوں کوفراموش نہیں کرناچاہیئے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کریں  اللہ تعالی پاکستان کوبھی یواے ای جیسی مخلص قیادت عطاکرے جوملک کی تقدیربدلے خان زمان سرورنے کہا کہ حکومت کوچاہیئے کہ وہ امارات کے ساتھ تعلقات کوترجیحی بنیادوں پرمذیدمضبوط بنائے کیونکہ امارات میں لاکھوں پاکستانی محنت مزدوری کرکے نہ صرف اپنے بال بچوں کاپیٹ پال رہے ہیں بلکہ معشیت کے استحکام میں بھی اہم کردارداکررہے ہیں ہماری دعاہے کہ اللہ تعالی متحدہ عرب امارات کے ہردلعزیزحکمرانوں اور عوام کودرازی عمرعطافرمائے اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی،اقتصادی تعلقات بہتربنائے آمین ثم آمین خان زمان نے کہا کہ امارات میں رہنے والے تمام پاکستانی یہاں کے تمام مقامی قوانین کاتہہ دل سے احترام کریں (پاکستان زندہ باد۔ پاک امارات دوستی پائیندہ باد)
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے (چوہدری محمد صدیق)
پاکستان دنیاکاخوبصورت ملک ہے قدرت کی ہرنعمت پاکستان میں موجودہے موجودہ حکومت  عوام کی بہتری کابھی سوچے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے عام آدمی کاجینا مشکل ہوچکاہے حکومت کوفوری طورپرترجیحات پرکام کرنا ہوگا جس سے معیشت مضبوط ہواور اسکا فائدہ عام عوام تک پہنچے ان خیالات کااظہارممتازپاکستانی بزنس مین چئیرمین الصدیق ٹریڈنگ ،صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) ابوظہبی وسابق صدر مرکز پاکستان چوہدری محمد صدیق نے 75ویں یوم آزادی کے دن پرنمائیندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا چوہدری صدیق نے کہا کہ یقیناً آج بڑی خوشی کا دن ہے انشااللہ جلد ہی پاکستان ایک خوشحال ملک ابھرکرسامنے آئیگااللہ تعالی ہمارے درمیان اتحادویگانگت پیدا کرے(آمین ثم آمین)
تمام اہل وطن کودل کی اتھاہ گہرائیوں سےیوم آزادی مبارک ہو (چوہدری محمدانور)
عرصہ درازسے یواے ای میں مقیم محب وطن پاکستانی سینیرنائب صدرپی ایم ایل (ن)ابوظہبی وسابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی  چئیرمین سی ایم اے ٹریڈنگ ایل ایل سی ابوظہبی چوہدری محمدانور نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے باوجودجلدپاکستان خطے کاطاقتورملک بن کرابھرے گاہمیں بہترمستقبل کے لیئے سخت محنت کرنی چاہیئے کوئی بھی حکومت ہواسے ملک کے ہرطبقہ کی بنیادی ضروریات کاخیال رکھناچاہیئے بالخصوص محنت کش طبقہ کاجن کادارومدار صرف ڈیلی ویجزپرہوتاہے (اللہ پاکستان کاحامی وناصرہوآمین)
آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں (چوہدری محمدزمان ریحانیہ)
عرصہ درازسے یواے ای میں مقیم ممتازپاکستانی بزنس مین ومعروف سماجی شخصیات مینجنگ ڈائریکٹر اے ایم گروپ آف کمپنیز یواے ای وعمان چوہدری محمدزمان ریحانیہ نے یوم آزادی پر اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ میری اور ادارے کی جانب سے تمام ہم وطنوں کو75ویں یوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں ۔ہمیں اپنا وطن جان سے زیادہ عزیزہے ۔ہمیں چاہیئے کہ ہم ملک کی تعمیروترقی کے لیئے خوب محنت کریں اوریواے ای میں رہتے ہوئے مقامی قوانین کااحترام کریں (پاکستان زندہ باد)
پاکستان ہے تو ہم سب ہیں  (ملک محمد شہنازماہل)
ہماری شناخت پاکستان سے ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں پاکستان جیساخوبصورت ملک پوری دنیامیں کہیں نہیں یہ ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیزہے جس کے لیے ہم جان بھی قربان کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہارممتازپاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت جنرل مینجرکیپیٹل سروے ملک محمدشہنازنے یوم آزادی پاکستان پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ملک شہناز نے کہا کہ آج کے تاریخی دن پر دعاہے کہ اللہ تعالی ہماری نئی نسل کامستقبل روشن فرمائے اور اشرافیہ ذاتی مفادات کے تحفظ کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود پرتوجہ دے۔
 سبزپاسپورٹ ہماری شناخت ہے (چوہدری الطاف حسین)
ممتازپاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرناظم جنرل کنٹریکٹنگ وکنسٹرکشن چو ہدری الطاف حسین نے یوم آدی کے موقع پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب کے حقوق برابرہیں مگردکھ سے کہناپڑتاہے کہ ایک مخصوص طبقہ پوری قوم کویرغمال بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے آج کے تاریخی دن پر ہمیں عہدکرناہوگاکہ ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کوترجیح دیناہوگی اللہ تعالی پاکستان کومخلص قیادت عطاکرے آمین
پاکستان ہے توہم سب ہیں (انجینئیریونس کیانی)
ممتازسماجی شخصیت اور محب وطن پاکستانی چیف ایگزیکٹوآفیسرالموازین سائیل ٹیسٹنگ وپراجیکٹ ڈائریکٹراے آرسی انجینئیر یونس کیانی نے یو م آزادی پاکستان کے تاریخی دن پرنمائندہ اردوویکلی  سے کفگتوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے یونس کیانی نے کہاکہ وزیراعظم میاں محدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلوں کی جانب گامزن ہے ملک میں کئی میگاپراجیکٹس پر کام جاری ہے جنکی تکمیل سے ملکی معشیت میں بہتری آئیگی۔
پاکستان جیساملک پوری دنیامیں نہیں (رحمت اللہ چوہدری)
آج کے اس عظیم اور تاریخی دن پر تمام اہل وطن اوراوورسیزپاکستانیوں کودل کی اتھا ہ گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو،ان خیالات کااظہار چیف ایگزیکٹوآفیسر سگنل جنرل ٹرانسپورٹ وٹریڈنگ رحمت اللہ چوہدری نے یوم آزادی پاکستان کے تاریخی دن پرکیا چوہدری نے کہا کہ پاکستان دنیاکاخوبصورت ملک ہے جہاں دنیاکی ہرقدرتی نعمت موجود ہے ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیئے اور پاکستان کومزیدتوانابنانے کے لیئے تمام صلاحیتیں استعمال میں لاتے ہوئے سخت محنت کرنی چاہیئے (پاکستان زندہ باد)۔
 آزدی سے بڑھ کردنیامیں کوئی نعمت نہیں (چوہدری اکبرریحانیہ)
ممتازسماجی شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرالیاقوت الاسودجنرل ٹرانسپورٹ چوہدری محمداکبرریحانیہ نے اپنی اور اپنے ادارے کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کااہم ملک ہے ہمیں روشن مستقبل اور خوشحال پاکستان کے لیئے مل جل کرکام کرناہوگا۔
تمام اہل وطن کویوم آزادی مبارک ہو(چوہدری نوازرشیدریحانیہ)۔                                                                                                            مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای چوہدری نوازرشیدریحانیہ اور چوہدری شہبازرشید ریحانیہ نے 14 اگست یوم آزادی کے مبارک موقع پرتمام اہل وطن کومبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن بڑی تاریخی اہمیت کا حامل ہے ہمارے بزرگوں نے آزادی حاصل کرنے کے لیئے لاکھوں جانیں قربان کیں مگربدقسمتی سے ہماری اشرافیہ نے صرف اپنے مفادات کاتحفظ کیا اور قوم کومایوس کیاآج قوم ایک بار پھرعمران خان جیسے مخلص رہنماکی طرف دیکھ رہی ہے جوملک کومعاشی اور توانائی کے بحران سے نجات دلاسکے انشااللہ جلدتبدیلی آئیگی اور عوام کوموجودہ کرپٹ اشرافیہ اور کرپٹ سسٹم سے نجات ملیگی (پاکستان پائیندہ باد)۔
تمام بھائیوں کویوم آزادی کی خوشیاں مبارک (چوہدری افتخاراحمد بیگہ)
ڈایریکٹرگلف گارڈن ریسٹورنٹ/الزہدریسٹورنٹ وہیوی ٹرانسپورٹ ومینجنگ ڈائریکٹرہنزلہ گروپ آف کمپنیززمبابوے ونائب صدرپاکستانینراوورسیزکمیشن چوہدری افتخاراحمدنے  اپنی اور اپنی ٹیم کی جانب سے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کےموقع پراپنے ایک ویڈیوپیغام میں اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں آج ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہم خلوص دل کے ساتھ  پاکستان کی تعمیروترقی کے لیئے سخت محنت کریں گے
پاکستان ہماری جان ہے (خورشید اکبرچیمہ)۔
ممتازکاروباری و سماجی شخصیت مینجنگ ڈائریکڑ کنکلوژوجنرل ٹرانسپورٹ چوہدری اکبرچیمہ نے یوم آزادیء پاکستان کے موقع پراپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہماراپیاراملک پاکستان ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیزہے اس سے بڑھ کرہمیں کوئی چیزعزیزنہیں ہمیں ایک دوسرے پرتنقیدکرنے کی بجائے ملک کے استحکام کے لیئے سخت محنت کرناہوگی تاکہ ملک ترقی کرے اور پوری دنیامیں پاکستان کاوقاربلندہو(پاکستان زندہ باد)۔
پاکستان قدرت کاحسین انعام ہے (ایس نعیم جدون)۔
پاکستان جہاں دنیاکی ہرنعمت موجودہے ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی جیسی عظیم  نعمت ملی ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیئے کیونکہ ہماری شناخت ہمارا پیارا وطن پاکستان ہے ان خیالات کااظہارمینجنگ ڈائیریکٹرالصاروج جنرل ٹرانسپورٹ،آئل فیلڈکنٹریکٹنگ کمپنی شوکت نعیم جدون نے جشن آزادی پاکستان کے تاریخی دن پرنمائندہ اردوویکلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیانعیم جدون نے کہا کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کوحاسدوں اور دشمنوں کی بری نظروں سے محفوظ فرمائے آمین ثم آمین
اوورسیزکوپارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے(ڈاکٹرطلعت محمودبٹ)
معروف سماجی شخصیت ڈاکٹرطلعت محمودبٹ نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے باوجودہم وہ منزل ابھی تک حاصل نہیں کرپائے جسکاخواب علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیکھاتھاڈاکٹرطلعت نے کہا کہ کسی دور میں بھی کسی بھی حکومت نے اوورسیز کوصرف پیسوں کے لیئے استعمال کیاآج یہ حال ہے کہ اوورسیزکوووٹ کا حق دینے سے بھی گریزکیاجارہاہے جب تک پارلیمان میں اوورسیزکونمائندگی نہیں دی جاتی اوورسیزکے مسائل حل نہیں ہونگے۔۔
پوری اوورسیز کمیونٹی کویوم پاکستان مبارک  (ڈاکٹرقیصر انیس سید)
"یوم آزادی پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر میں بڑے فخر اور خوشی کے ساتھ اپنے ساتھی پاکستانیوں کونیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتاہوں جو”یوم آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔آج ہم اپنے ان بزرگوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی تحریک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اتحاد،ایمان اورنظم و ضبط بابائے قوم کے وضع کردہ اصول ہیں جن پر ہم سب کوعمل کرنا چاہیے۔ میں پوری پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مل کر رہیں اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں اور حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہیں تمام سہولیات فراہم کی ہیں
پاکستان کی خاطرجان بھی حاضرہے(خضرحیات باجوہ)۔
 آج کے یادگاردن پر پوری قوم کوجشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں اللہ تعالی پاکستان کوہمیشہ سلامت رکھے پاکستان ہمیں جان سے  بھی زیادہ عزیزہے وطن کی خاطرجان  قربان کرنے سے بھی گریزنہیں کرینگے ان خیالات کااظہارچئیرمین الحرکات گروپ آف کمپنیزبداع زائدخضرحیات باجوہ نےیوم آزادی پاکستان کےموقع پرگفتگو کرتے ہوئےکیا۔
پاکستان میں کسی چیزکی کمی نہیں (عبدالعزیزچوہان)۔
معروف پاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرٹائم الیکٹرواینڈکنٹریکٹنگ کمپنی عبدالعزیزچوہان نے جشن آزادی کے مبارک دن پرپوری پاکستانی قوم کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے ملک پرفخرہے ہماری پہچان ہمارا پاسپورٹ ہے ہمیں اپنے ملک کی قدرکرنی چاہیئے ہمارے ملک میں کسی چیزکی کمی نہیں اگر تمام کام میرٹ پر ہوں توپاکستان جیساملک پوری دنیامیں کہیں نہیں اللہ کرے وہ وقت جلدآئے جب ملک سے ناانصافی کاخاتمہ ہوآمین ثم آمین۔
 پاکستان ہماری جان ہماری شناخت ہے  (انجینئیرظہیراعوان)
چئیرمین انجینئرزآف پاکستان ان ایمریٹس انجینئیر ظہیراحمداعوان نے پاکستان کے 75ویں  یوم آزادی کے موقع پرپوری پاکستانی قوم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادی سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نعمت نہیں وطن کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے  ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کریں اور اسے عظیم سے عظیم تر بنائیں (خداہماراحامی ۔وناصرہو) آمین ثم آمین۔

قومی دن پروطن سے عملی محبت کاتجدید عہد کریں (عزیز بنگش)۔
معروف بینکار وہردلعزیز شخصیت مینجریوبی ایل مصفح برانچ ابوظہبی عزیز بنگش نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخ ساز دن پر ہرپاکستانی کو یہ عہدکرنا چاہییے کہ وہ وطن کے استحکام اور روشن مستقبل کے لیئے سخت محنت کریگا اور اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے انجام دیکر وطن سے محبت کا عملی مظاہرہ کرے اوورسیز پاکستانیز کوچاہییے کہ وہ اپنی محنت سے کمائی ہوئی رقم لیگل نیٹ ورک کے ذریعے وطن بھجواکر حب الوطنی کامظاہرہ کرے ۔
تمام اہل وطن کویوم آزادی مبارک ہو (حاجی درازخان)
ممتازسماجی کارکن وصدرپختون ویلفئیرآرگنائیزیشن ابوظہبی حاجی درازخان (تمغہ امتیاز) نے یوم آزادی کے موقع پر تما م اہل وطن کویوم آزادی کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہوکہ ملک میں حقیقی آزادی اسوقت ہوگی جب عام آدمی اور خاص آدمی کوایک جیسا فوری اور سستا انصاف ملیگاعدلیہ،پولیس آزادہونگے،عام آدمی سے لیکرصدرتک کااحتساب،اقرباپروری کاخاتمہ،اور انصاف کابول بالاہوگاحاجی درازخان نے کہاکہ ہمارے ملک میں کسی چیزکی کمی نہیں بس انصاف اور امن وامان کی کمی ہے آج  ہمیں یہ عہدکرناچاہیئے کہ ہم ملک کے تحفظ کے لیئے جان بھی قربان کرینگے یواے ای میں مقیم پاکستانی قوانین کااحترام کرے کیونکہ اس ملک نے بھی ہمیں بہت کچھ دیاہے (پاکستان زندہ باد)
تمام بھائیوں کوجشن آزادی پاکستان مبارک ہو(طارق محمود راجہ )                                                                                                              چئیرمین البراعہ جنرل ٹرانسپورٹ طارق محمود راجہ نے یوم آزادی پاکستان کے دن پر اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 14،اگست کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہمارے آباؤاجداد نے لاکھوں جانوں کانذرانہ پیش کر کے یہ عظیم ملک حاصل  کیاہمیں انکی قربانیوں کویادرکھناچاہیے(پاکستان زندہ باد)۔
تمام بھائیوں کویوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہو ں (شاہد اصغربنگش)
معروف سماجی وکاروباری شخصیت مینجنگ ڈائیریکٹرکراچی سٹارریسٹورنٹ السجاصناعیہ  شارجہ،شاہد اصغربنگش نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پرپوری پاکستانی کمیونٹی کوآزادی کی مبارباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا تاریخ سازدن مسرتوں اور خوشیوں کا دن ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم قومی سوچ اپنائیں اور اپنے آپ صرف اور صرف پاکستانی کہلوانے میں فخر محسوس کریں کیونکہ ہماری پہچان پاکستان ہے پاکستان کی خاطرجان بھی قربان کرنے کوتیارہیں (پاکستان زندہ باد)۔
پاکستان دنیاکاحسین ترین ملک ہے (محمدطارق راجا)۔
پاکستان میں اللہ کی عطا کردہ ہرنعمت موجود ہے پاکستان ہمارے بزرگوں کی انتھک قربانیوں کی بدولت وجود میں آیا،ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیئے کیونکہ ہماری شناخت ہمارا پیاراملک ہے ان خیالات کااظہارچئیرمین الراجا گروپ آف کمپنیز یواے ای محمدطارق راجا نے جشن آزادی پاکستان کے تاریخی دن پر نمائندہ اردوویکلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اللہ پاک ہمارے ملک کوشرپسندوں اورحاسدوں کی بری نظروں سے محفوظ فرمائےآمین ثم آمین۔
ہمیں آزادی کا دن جوش وجذبے سے منانا چاہیئے(طارق جاویدقریشی)۔                                                                                                    مینجنگ ڈائریکٹررائٹ وے ٹرانسپورٹ والنعیمہ جنرل ٹرانسپورٹ  طارق جاویدقریشی نے جشن آزادی کے تاریخ ساز دن پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں اپنے قومی تہوارپورے جوش وخروش سے مناتی ہیں لہذا ہمیں بھی جشن آزادی بڑھ چڑھ کرمناناچاہیئے۔(پاکستان زندہ باد)
تمام پاکستانی بھائیوں کو75ویں جشن آزادی کی مبارک (ملک آصف رسول)۔
مینجنگ ڈائریکٹر بن مخاشن جنرل ٹرانسپورٹیشن ایل ایل سی مصفح ابوظہبی ملک آصف رسول نے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے ہمیں اپنے ملک پرفخرہے۔آج جشن آزادی پر تمام اہل وطن کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ سے دعاکرتے ہیں کہ وہ ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے اور اسے تاقیامت سلامتی عطافرمائے آمین ثم آمین۔
ہرپاکستانی وطن سے محبت رکھتاہے (اشفاق احمد)۔
پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پرصدرپاکستان جرنلسٹس فورم دبئی اشفاق احمدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی مشکلات کے بعد معرض وجودمیں آیاہمیں اپنے بزرگوں کی ان قربانیوں کوفراموش نہیں کرنا چاہیئے جو انہوں نے ہمیں آزادی کی نعمت دلانے میں کیاہرپاکستانی کووطن سے محبت کرنی چاہیے اور اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دینے چاہییں۔نیزیواے ای میں مقیم اوورسیزمقامی قوانین کااحترام کریں۔
 وطن سے دور اوورسیزپاکستانیوں کویوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں(حاجی محمدیسین )۔
  ممتازسماجی شخصیت چئیرمین پاکستان سپرمارکیٹس گروپ حاجی محمد یسین نے یوم  آزادی پاکستان کے تاریخی دن پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک دن پرتمام پاکستانی بھائیوں کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعاگوہیں کہ ملک میں امن وامان اور انصاف کابول بالا ہو،ملک کوایسی مخلص قیادت ملےجوحقیقی معنوں میں ملک کوترقی کی راہوں پرگامزن کرے تاکہ ملک سے غربت اور جہالت کاخاتمہ ہو(پاکستان زندہ باد)۔۔
ہم سب کی پہچان صرف اورصرف پاکستان کی وجہ سے ہے (سہیل خاور)۔
مینجنگ ڈائریکٹر بقالہ الحجاج بقالہ شارجہ ومعروف صحافی سہیل خاورنے یوم آزادی پاکستان کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہچان صرف اور صرف پاکستان کی وجہ سے ہے ہمیں اپنے ملک کی قدرکرنی چاہیئے۔بالخصوص ملک سے باہرکوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کے وقارپرآنچ آئے۔اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین ۔
پاکستان کی خاطرجان بھی حاضرہے  (قیصرامین بٹ )
معروف بزنس مین وکرکٹرقیصرامین بٹ نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئےاور کہا کہ آزادی کی خاطرہمارے آباؤاجدادنے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا  ہماری شناخت ہماراسبزپاسپورٹ اورصرف پاکستان کی وجہ سے ہےہمیں وطن سے محبت ۔اور اسکی قدر کرنی چاہیئے۔
تمام پاکستانی بھائیوں کو یوم آزادی مبارک (میاں امجد جاوید)
 مینجنگ ڈائریکٹرعرش بلقیس ایڈورٹائزنگ میاں امجد جاویدنے پاکستان یوم آزادی کے مبارک موقع پر یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہچان ہماراملک ہی ہے ملک نے بہت کچھ دیاہے ہمارافرض بنتاہے کہ اسکے وقاراورتحفظ کے لیئے جان کانذرانہ پیش کرنے سے بھی گریزنہ کریں

متحدہ عرب امارات اورکرہ ارض پر بسنے والے تمام پاکستانیوں کویوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں(انجینئیرمحمدجاوید)۔
آج کے تاریخ سازدن پرپوری قوم کوجشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں آج ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہم پاکستان کے تحفظ اور استحکام کے لیئےمحنت اوردیانت داری سے اپنے فرائض سرانجام دینگے بیرون ملک قیام کے دوران ہمیں تمام مقامی قوانین کااحترام کرناچاہیئے ان خیالات کااظہارراس الخیمہ میں مقیم سماجی کارکن ومینجنگ ڈائریکٹرالجنیحا الیکٹرومکینکیل کپمنی انجینئیرمحمدجاویدنے پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پرنمائندہ اردوویکلی سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا انجینئیرجاوید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے بیرون ملک رہتے ہوئے  کوئی بھی غلط کام کرنے سے گریزکریں(پاکستان زندہ باد)
انصاف کے بغیرامن قائم نہیں ہوسکتا(ناصرجمیل اورکزئی)
 ام القوین میں مقیم معروف سماجی کارکن ،چئیرمین اوورسیزپاکستانیز نیٹ ورک یواے ای ومینجنگ پارٹنر السیدگروپ آف کمپنیزدبئی ناصرجمیل اورکزئی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہے توسب کچھ ہے کمی ہے توصرف میرٹ کی اگرسب کام میرٹ پرہونا شروع ہوجائیں توملک میں حقیقی تبدیلی کوکوئی نہیں روک سکتا جس کے لیئے  ہمیں اپنی اصلاح خودہی کرنی ہے اب آسمان سے کوئی فرشتہ ہدائت کے لیئے نہیں آئیگا اپنے  نظام میں موجودخرابیوں کے ذمہ داربھی ہم خودہیں اورانہیں ٹھیک کرکے ہی ہمیں آگےبڑھناہے۔(پاکستان زندہ باد)۔
پوری پاکستانی کمیونٹی کو دل کی اتھاہ گہرایئوں سے جشن آزادی مبارک(شاہد اقبال)۔
مینجنگ ڈائریکٹر جی ایم انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز یواے ای شارجہ شاہداقبال نے 75ویں یوم آزادی کے تاریخ ساز دن پرمتحدہ عرب امارات میں مقیم پوری پاکستان کمیونٹی اوردنیابھرمیں مقیم پاکستانیوں کودل کی اتھاہ گہرایئوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ وطن سے دور پاکستانی ہمیشہ اپنے بچوں کی اعلی تعلیم اور روشن مستقبل کے لیئے فکرمندرہتے ہیں مگر اب پریشانی کی کوئی بات نہیں جی ایم انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز تعلیم کے ساتھ بچوں کے روشن مستقبل میں بھی معاونت اور رہنمائی کریگاہرقسم کی معلومات کے لیئے ہم سے رابطہ کریں (پاکستان زندہ باد)۔
پوری اوورسیز کمیونٹی کویوم پاکستان مبارک  (انجینئیرعابدقاضی)
جنرل سیکریٹری انجینئیرزآف پاکستان ان ایمیریٹس انجینئیرقاضی عابد نے "یوم آزادی پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تمام اہل وطن کومبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑے فخر اور خوشی کے ساتھ اپنے ساتھی پاکستانیوں کونیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتاہوں جو”یوم آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ہم اپنے ان بزرگوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی خاطراپنی قیمتی جانیں قربان کیں ہمیں ان کی قربانیوں کی قدرکرتے ہوئے ملکی مفادمیں مل جل کرکام کرناچاہیئے تاکہ ملک مستحکم ہواورملک سے جہالت اور بیروزگاری کاخاتمہ ہو(پاکستان پائندہ باد)۔
                     پاکستان ہمیں جان سے پیاراہے (چوہدری قمرانورکھوکھر)
مینجنگ ڈائریکٹرگجرات گروپ آف کمپنیزابوظہبی چوہدری قمرانورآف دھول خورد ضلع گجرات نے جشن آزادی پاکستان کے تاریخ سازدن پراپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہماراپیاراملک پاکستان ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیزہے اس سے بڑھ کرہمیں کوئی چیزعزیزنہیں ہمیں ہمارے ملک نے بہت کچھ دیا سوال یہ پیداہوتا ہے بدلے میں ہم نے پاکستان کوکیادیا۔؟
تمام اہل وطن کوجشن آزادی مبارک ہو(طارق محمود)۔
 یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ڈائریکٹرآپریشنز ریڈکوبن جمعہ ریڈیمکس طارق محمودنے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسا خوبصورت ملک پوری دنیا میں کہیں نہیں ہمیں پیارے ملک کی قدرکرنی چاہییےاوراللہ پاک کاشکراداکرناچاہیے کہ ہم ایک آزادملک میں پیداہوئے۔
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی انتظامیہ کی جانب سے  تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک(خالد حسین چوہدری)۔
صدرپاکستان سوشل سینٹرشارجہ خالد حسین چوہدری نے 75ویں یوم آزادی کے تاریخ ساز دن پریواے ای  میں مقیم پوری پاکستان کمیونٹی اور کرہ ارض پربسنے والے تمام اہل وطن کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ وطن سے دور پاکستانی کمیونٹی رابطے کا مرکز پاکستان سوشل سینٹر شارجہ 1980 میں قائم کیا گیا تاکہ پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔ تب سے ہم نے اپنی ثقافت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیئے پاکستان اور یواے ای  کے تمام قومی دنوں کوپورے جوش وخروش سے منایا ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان سوشل سینٹرشارجہ یوم آزادی کی رنگارنگ تقریبات کی میزبانی کرے گا۔ بشمول ، بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس اور تائیکوانڈو ٹورنامنٹ ، بچوں کی ملی نغمہ گانا ، شاعری ، آرٹ اور ڈرائنگ مقابلے ،اورپرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب  اور بہت کچھ اپنی فیملیز کے ہمراہ تشریف لائیں اور قومی تہوار کی خوشیاں مل کرمنائیں۔پاکستان زندہ باد۔
پاکستان قدرت کاحسین انعام ہے (چوہدری ناصرولائت گوندل)۔
پاکستان جہاں دنیاکی ہرنعمت موجودہے ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی کی نعمت ملی ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیئے کیونکہ ہماری شناخت ہمارا پیارا وطن پاک ہے ان خیالات کااظہارمینجنگ پارٹنرنیوگجرات جنرل ٹرانسپورٹ چوہدری ناصرولائت گوندل نے جشن آزادی پاکستان کے تاریخی دن پر نمائندہ اردوویکلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قومی دن پراپنے حصے کا درخت بھی لگائیں (سعید اقبال)۔
عرصہ 50 سال سے یواے ای میں مقیم ممتازپاکستانی بزنس مین سعیداقبال جوووڈکرافٹ بزنس سے وابستہ ہیں محنت اورایمانداری کو بزنس کی کامیابی کی کنجی قراردیتے ہیں سعیداقبال نے جشن آزادی کے موقع پرپوری پاکستانی کمیونٹی کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے یاددگاردن پر قومی پرچم کے ساتھ ساتھ اپنے حصے کاپودابھی ضرورلگائیں ماحول کوصاف وشفاف اور آلودگی سے بچانے کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہے  جس طرح پاکستان کا پرچم سبز ہے ۔اسی طرح پاکستان کو سرسبز بنانا (انشااللہ)۔
پاکستان ہمیں جان سے بھی پیاراہے (فرحان بخشی )
معروف بینکارفرحان بخشی جوعرصہ 25سال سے یواے ای میں مقیم ہیں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل وطن کومبارکباد پیش کی اورکہا کہ آزادی سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نعمت نہیں وطن کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے  ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کریں اور اسے عظیم سے عظیم تر بنائیں (خداہماراحامی وناصرہو آمین ثم آمین)۔
پاکستان جنت کاحسین ٹکڑہ ہے (انواراحمد)
معروف نیوروسرجن ڈاکٹرانواراحمد جوخدمت کوجزوایمان سمجھتے ہیں ڈاکٹرانوار احمد نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پراپنے دلی جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یواے ای اور پوری دنیامیں تمام پاکستانیوں کویوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں پاکستان اللہ کی خاص نعمتوں میں سے ایک ہے ہمیں اس کی دل سے قدر کرنی چاہیئے(پاکستان زندہ باد)۔
ملکی وقار کے لیئے پوری قوم کومتحدہوناہوگا(فرمان حیدر)
سماجی کارکن فرمان حیدرنے یوم آزادی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں آزادی کا یادگاردن جوش و خروش سے مناناچاہییے کیونکہ ایک طویل جدوجہد یہ ملک ہمارے آباؤاجدادنے بڑی قربانیوں کے بعدحاصل کیا زندہ اور بہادر قومیں اپنے تاریخی دن ذوق و شوق سے منا کر اپنے ملک سے محبت کا عملی نمونہ پیش کرتی ہیں۔

پاکستان جان سے بڑھ کرعزیزہے (دلاورحسین چوہدری)۔
یواے ای میں عرصہ دراز سے ممتازپاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرنیوالشاہین جنرل ٹرانسپورٹ ومینجنگ پارٹنرپاورآئیڈل آٹوسپئیرپارٹس مصفح ورہنماپاکستان تحریک انصاف یواے ای چوہدری دلاورحسین آف شاہجہانیاں ضلع گجرات نے یوم آزادی پاکستان کے تاریخ ساز دن پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بڑھ کرکوئی چیزنہیں کیونکہ پاکستان ہمارا مادروطن ہے اور ماں سے بڑھ کرکوئی چیزپیاری نہیں ہوتی اللہ پاک ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین۔
آج کادن بڑی تاریخی اہمیت کاحامل ہے(عبدالہادی اچکزئی)۔
ہمارے آباواجدادنے بیشمارمصائب کے بعد یہ ملک حاصل کیا،ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کے بعد آزادی جیسی عظیم نعمت ملی۔ہمیں اس آزادی کی قدرکرنی چاہیے اور پاکستان کے وقار اور سربلندی کے لیئے محنت سے کام کرناچاہیے۔ان خیالات کااظہارالعین کی معروف سماجی شخصیت مینجنگ پارٹنر افغان اسٹورز العین عبدالہادی اچکزئی نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔ 
میری جانب سے تمام اہل وطن کوجشن آزادی مبارک(محمدرفیق میر)۔
پاکستان قدرتی نعمتوں سے مالا مال ایک عظیم ملک ہے ہمیں اللہ کاشکراداکرنا چاہیئے اس نے ہمیں پاکستان جیسے آزادملک میں پیداکیا۔ان خیالات کااظہارماہرقانونی مشیرمحمدرفیق میرنے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
تمام اہل وطن کویوم آزادی مبارک ہو(حمیداللہ نیازی)۔
عرصہ دراز سے یواے ای میں مقیم ممتازپاکستانی حمیداللہ نیازی 75ویں یوم آزادی  پاکستان کے موقع پر اپنے  پیغام میں پوری قوم کو یوم آزادی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ  یواے ای اورپوری دنیامیں مقیم  پاکستانی مقامی  قوانین کااحترام کریں اورملک کے وقارکوبلندکریں۔
تمام پاکستانیوں کوجشن آزادی مبارک ہو(ڈاکٹرکملیش کمارلوہانو)۔
 یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم یواے ای گولڈن ویزہ ہولڈر ممتازپاکستانی ڈاکٹرکملیش کمار لوہانونے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسا خوبصورت ملک پوری دنیا میں کہیں نہیں ہمیں پیارے ملک کی قدرکرنی چاہییے اور اسکے وقار کوبلندکرنے کے لیئے محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینے چاہییں۔(پاکستان زندہ باد ۔۔ پاکستان امارات دوستی پائیندہ باد)۔
پاکستان میں کسی چیزکی کمی نہیں (محمداقبال بلوچ )۔
بلوچ کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت عرصہ دراز سے ابوظہبی میں مقیم محمداقبال بلوچ نے آزادی کے مبارک دن پرپوری پاکستانی قوم کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے ملک پاکستان پرفخرہے ہماری پہچان ہمارا پاسپورٹ ہے ہمیں اپنے ملک کی قدرکرنی چاہیئے ہمارے ملک میں کسی چیزکی کمی نہیں اگر تمام کام میرٹ پر ہوں توپاکستان جیساملک پوری دنیامیں کہیں نہیں اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اسے مشکلات کے بھنورسے نکالے آمین ثم آمین۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }