سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے
ایک شاندارمشاعرے کاانعقاد
مشاعرے کی صدارت معروف ادیب،شاعر،کالم نگار،عطاالحق قاسمی نے کی
ابوظہبی(اردوویکلی):: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں "جشن آزادی مشاعرہ2022 "کے عنوان سے ایک خوبصورت مشاعرہ تقریب کاانعقاد کیاگیا،تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان حسن افضل خان تھے جبکہ محفل مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر، مصنف و کالم نگار عطاء الحق قاسمی نے کی۔تقریب کے میزبان ناظم الامور سفارتخانہ پاکستان امتیاز فیروز گوندل تھےجبکہ معروف شعراء میں ظہورالاسلام جاوید،عباس تابش،یعقوب تصور،،گلِ نوخیزاختر،عزیراحمد،ثاقب تبسم ثاقب،شہاب الدین شہاب،سلمان احمدخان،ظہیرمشتاق،عائشہ شیخ عاشی،سیدتابش زیدی،کنول ملک،حفیظ عامر،ابرارعمر،فریدانوارصدیقی،رضااحمدرضا،چوہدری مسرت عباس، مرزامعیداحمد،شیخ طاہروسیم، اوررفاقت اللہ شامل تھے مشاعرہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کی نظامت معروف شاعر ووائس پرنسپل اسلامیہ انگلش سکول سلمان احمدخان نے بحسن وخوبی انجام دیئے۔مشاعرے کی پروقارتقریب کی ابتدا رب کائنات کے بابرکت نام سے کی گئی۔
مشاعرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان حسن افضل خان نے جشن آزادی مشاعرہ 2022 میں معروف شعراء کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔قونصل جنرل نے ملک کے کئی حصوں میں موسلادھار بارشوں اور اچانک سیلاب کی وجہ سے متاثرہ آبادی کی بحالی اور ریلیف کی فراہمی کے لیے بیرون ملک مقیم مخیر حضرات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کرمددکریں تاکہ اس ناگہانی صورتحال کے شکارمتاثرین کی مددکی جاسکے۔ وزیراعظم پاکستان نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022 کے نام سے ایک فلڈ ریلیف فنڈ قائم کیا ہے۔ بیرون ملک مقیم مخیر حضرات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے ہموطنوں کی دل کھول کر مددکریں بینک روشن ڈیجٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے عطیات کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے موصول ہونے والے عطیات کو روزانہ کی بنیاد پر’ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ‘ کے ذریعے منتقل کریں گےانہوں نے کہا کہ شعراء اور اردو ادب لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعراء اس سورج کی مانند ہے جن کی کرنوں سے عوام محظوظ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مشاعرہ 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد کیا گیا ہے، آزادی کے ہیروز ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 16لاکھ پاکستانی بستے ہیں اور انکی ترسیلات زر پاکستانی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام تارکین وطن تمام پاکستانیوں سے روشن ڈیجٹل اکاؤنٹ کے استعمال کرنے کی پر زور اپیل بھی کی۔شعراکرام نے اپنے کلام سےخوبصورت اشعارپیش کرکے سامعین نے خوب دادسمیٹی صدر محفل عطاء الحق قاسمی نے اپنے زندگی کے کتاب کے پرلطف طنز و مزاح کے اوراق سے شرکاء محفل کو بے حد محظوظ کیا۔شعراء نے مشاعرے میں جشن آزادی کی مناسبت شاعری کی اورقومی ہیروزکومنظوم خراج عقیدت بھی پیش کیا۔مشاعرہ تقریب میں معروف شعرا کے پڑھے گئے چند خوبصورت اشعار قارئین اردوویکلی کی نذر
دل میں ہیں کچھ ملال سے لب پہ ہیں کچھ سوال سے
اور کام ہیں اور بھی ہیں مجھے کچھ توکرومیراخیال
آتےہوجب خیال میں جاتے نہیں خیال سے
دہائی دیتارہے جودہائی دیتاہے ۔۔۔۔ کہ بادشاہ کواونچاسنائی دیتاہے
آویاروجشن پاکستان کی باتیں کریں ۔۔۔۔قادرمطلق کے اس احسان کی باتیں کریں
ایک دوبارکاذکرنہیں اکثرمارے جاتے ہیں ۔۔۔ پھل دینے والے پیڑوں پرپتھرمارے جاتے ہیں
پھرمیری اس ملاقات کبھی ہوکہ نہ ہو۔۔۔۔مل گیاہے توہراک بات بتادی جائے
( صدرمشاعرہ جناب عطاالحق قاسمی میزبان ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان امتیازفیروزگوندل کو مشاہیرکے خطوط بنام عطاالحق قاسمی پیش کرتے ہوئے)
ناظم الامورسفارتخانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروز گوندل نے شعرا کرام اور مشاعرے کے انعقاد میں تعاون پرعرش بلقیس ایڈورٹائزنگ اور خیبرشنواری ریسٹورنٹ کویادگاری شیلڈز پیش کیں مشاعرے کے اختتام پرناظم الامورامتیازفیروزگوندل نے جشن آزادی مشاعرہ 2022میں شرکت کرنے والے تمام شعرا کرام اورسامعین کاشکریہ اداکیا۔یوں ایک بارونق اورپروقار تقریب رات گئے اپنےاختتام کوپہنچی۔تقریب کے اختتام پرپاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی پریشان کن صورتحال اور اس سے پہنچنے والے مالی وجانی نقصان پر جاں بحق افرادکےخاندانوں سے اظہار تعزیت اور متاثرین کی جلد بحالی کے لیئے دعاکی گئی ۔