کھیت میں آرام کرتی خاتون پر سانپ چڑھ گیا، بچے ویڈیو سے دور رہیں
بھارت میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آٰیا جب کھیت میں آرام کرتی خاتون پر اچانک سانپ چڑھ گیا جس کو دیکھ خاتون نے سمجھداری سے کام لیا اور اپنی جان بچالی۔
اگر یہ واقعہ آپ کے ساتھ رونما ہوجائے تو آپ کیا کریں گے؟ یقیناً آپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے اور آپ فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرپائیں گے۔
لیکن بھارتی خاتون نے سانب سے بچنے کے لیے ہوشیاری سے کام لیا اور بغیر ہلے لیٹنے کو ترجیح دی، انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دکھایا جو ان کی جان بچنے کی بھی وجہ بنا۔
حال ہی میں انڈین فارسٹ سروس (آئی ایف ایس) کی آفیسر سوسانتا نندا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھیت میں آرام کرتی خاتون کی کمر پر سانپ بیٹھا ہوا ہے۔
When this happens, what would be your reaction??
Advertisement
For information, the snake moved away after few minutes without out causing any harm…
(As received from a colleague) pic.twitter.com/N9OHY3AFqA— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) August 28, 2022
سانپ کو دیکھ کر بھی خاتون نہ گھبرائی اور وہ اسی پوزیشن پر ہی لیٹی رہی جب کہ بظاہر وہ مدد کے لیے پکارتی رہی۔
اس حیران کن ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوسانتا نندا نے سوال کیا کہ ’جب ایسا ہوتا ہے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا‘؟۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ تقریباً چند منٹوں تک خاتون کی کمر پر بیٹھا رہا اور پھر واپس چلا گیا جب کہ ویڈیو کو 58 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور 1600 سے زائد صارفین نے اس ویڈیو کو لائک کیا ہے۔
Advertisement
ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’میں بھی خاتون کی طرح وہی ردعمل ظاہر کرتا جیسا انہوں نے کیا‘، ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ ’یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا پر یقین زندگی میں مشکل وقت کا سامنا کرنے کی طاقت دیتا ہے‘۔
Advertisement
تیسرے صارف لکھتے ہیں کہ ’انسانوں سے زیادہ سانپ خود انسانوں سے ڈرتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہ اس وقت تک حملہ نہیں کرتے جب تک کہ وہ مخالفانہ رویہ محسوس نہ کریں‘۔
Advertisement