ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، رضوان کا پھر دوسری پوزیشن پر قبضہ

64

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ محمد رضوان  نے پھر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ  محمد رضوان ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام تیسرے ، بھارت کے سوریا کمار یادیوچوتھے   اور  انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ اور آل راؤنڈرز کیٹیگری میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

Advertisement

بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے  اور افغانستان کے راشد خان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کیٹیگری میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، بنگلہ دیش کے  شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب  ون ڈے رینکنگ میں بھی  بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے  وینڈر ڈسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے امام الحق چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر  موجود ہیں۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }