جوشیلے انداز کے مالک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی انجری کا شکار ہونے کے بعد آج بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔
شاہنواز دہانی کا ان فٹ ہونا بابر الیون کیلئے بڑا جھٹکا ہے، ان کی جگہ محمد حسنین یا حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
قومی فاسٹ بولر کے ان فٹ ہونے سے متعلق ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اعلان بھی کردیا گیا۔
ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق شاہنواز دہانی بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
شاہنواز دہانی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
Advertisement
Shahnawaz Dahani injury update
Details here ⤵️ https://t.co/BGjFBbfqyw
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 3, 2022
ایشیا کپ2022: پاک بھارت ٹیمیں آج ایک بار پھر مدمقابل ہونگی
Advertisement
آج ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل ہونگی۔
قومی کرکٹ ٹیم بڑے میچ میں نئے عزم کے ساتھ روایتی حریف کو شکست دینے کیلئے آج پھر میدان میں اترے گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہونے کے بعد آج بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے جو کہ بابر الیون کیلئے بڑا جھٹکا ہے، ان کی جگہ محمد حسنین یا حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
More injury news for Pakistan ahead of their crucial #AsiaCup2022 Super Four match against India https://t.co/Ma6nv3Xcnu
Advertisement
— ICC (@ICC) September 4, 2022
شائقین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ سے فتح کے بعد ٹیم میں اعتماد آگیا ، آج کا میچ ہی نہیں ایشیا کپ بھی پاکستان ہی جیتے گا ۔
یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔
قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
Advertisement
Advertisement