سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف انتقال کرگئے

55

پاکستان کے سابق آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر اسد رؤف 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

اسد رؤف کا بطور امپائر کیریئر 1998 میں شروع ہوا جب انہوں نے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور 2000 میں وہ اپنے پہلے ون ڈے میں کھڑے ہوئے۔

انہیں 2004 میں او ڈی آئی پینل میں شامل کیا گیا اور اگلے سال اپنے پہلے ٹیسٹ میں امپائرنگ کی۔

اپریل 2006 میں، انہیں آئی سی سی ایلیٹ پینل میں مقرر کیا گیا۔

اسد رؤف نے آئی سی سی کے ساتھ ٹاپ امپائر ہوتے ہوئے 170 بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ بھی کی ہے۔

Advertisement

وہ 49 ٹیسٹ، 90 ایک روزہ اور 23 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائر کے طور پر کھڑے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کرکٹ ایمپائر اسد رؤف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد رؤف مرحوم ایمپائرنگ میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے، اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }