ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود شامل

51

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود شامل

لاہور: 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اسکواڈ کی کپتانی بابر اعظم کے سپرد کی گئی ہے، نائب کپتانی کے فرائض شادب خان انجام دیں گے جب کہ آصف علی اور حیدر علی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسکواڈ میں حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عثمان قادر شامل ہیں۔

فخرزمان، محمد حارث اور شاہ نواز دھانی کو ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }