نیوزی لینڈ کو یو اے ای نے 7 وکٹ سے شکست دیدی، شائقین حیران

22

نیوزی لینڈ کو یو اے ای نے 7 وکٹ سے شکست دیدی، شائقین حیران

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں یو اے ای نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

ہوا کچھ یو کہ نیوزی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 142 رنز بنائے۔ مارک چیمپئن 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ یو اے ای کے عیان افضل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں یو اے ای کی ٹیم نے نیوزی کی بولنگ کا شاندار انداز میں سامنا کیا اور ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے 55 اور آصف خان نے 48 رنز کی باری کھیلی۔

یوں نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }