قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی آفیشل کٹ کی تصاویر لانچ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ روز ایک ٹوئیٹ کیا گیا تھا جس میں ’تھنڈر اویٹس‘ لکھا ہوا تھا اور آج یعنی 19 ستمبر کی تاریخ درج تھی۔
Thunder Awaits #WearYourPassion pic.twitter.com/s13qyicZ8i
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 18, 2022
Advertisement
تاہم آج پی سی بی کی جانب سے آفیشل لانچ سے قبل ہی کٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہیں جسے صارفین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ آج لانچ ہوگی۔ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کٹ کو تھنڈر کا نام دیا گیا ہے۔
قومی کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور کائنات امتیاز نے تھنڈر کٹ کا فوٹو شوٹ کروایا ہے۔
Advertisement