انگلینڈ کے اوپنر بیٹسمین ایلکس ہیلز نے کراچی کے تماشائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی کرکٹ کا بہترین ماحول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز نے کراچی کے پرجوش کرکٹ شائقین کی تعریف کی جو تاریخی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں آئے۔
ہیلز نے شاندار نصف سنچری کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی جس نے میزبانوں کے خلاف چھ وکٹوں کی دبنگ جیت کی راہ ہموار کی۔
ہیلز نے کہا کہ انہوں نے کل بھرے ہجوم کے سامنے کھیلتے ہوئے مختلف محسوس کیا اور میچ کا حصہ بننا ان کے لیے بہت خاص احساس تھا۔ انہوں نے اسے ‘عالمی کرکٹ کے بہترین ماحول میں سے ایک’ قرار دیا۔
ہیلز پاکستان سپر لیگ کا حصہ رہے ہیں اور وہ بالترتیب کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
Advertisement
ہیلز نے کہا کہ میں نے کراچی میں فل ہاؤسز کے سامنے کھیلا ہے لیکن یہ بہت مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاکستان کے پچھلے دوروں کی یادیں تازہ ہیں۔
ہیلز کے مطابق یہ ایک ایسی جگہ ہے جو میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے، اور اتنے طویل عرصے کے بعد ٹیم کا حصہ بننا ایک ناقابل یقین حد تک خاص احساس ہے۔
واضح رہے کہ اوپنر ایلکس ہیلز ٹیم سے تین سال کی غیر موجودگی کے بعد انگلینڈ کے لیے مضبوط واپسی کے لیے پرجوش تھے۔
ہیلز نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے لیے پارک میں واپس آنا ایک بہت ہی خاص احساس ہے لیکن جیتنے والی ٹیم میں واپسی پر ففٹی بنانا میرے بہترین خوابوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے لیے تین سال تک نہ کھیلنے کے بعد ہمیشہ اعصاب اور دباؤ رہتا ہے، یہ دوبارہ ڈیبیو کی طرح محسوس ہوا، میرے لیے کل کی رات بہت ہی خاص رات تھی۔
Advertisement