جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)یواے ای چودھری ظفراقبال کاانتقال۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای کے عہدیدران اور کارکنان کااظہارتعزیت

62
یواے ای(نیوزڈیسک)چند روزقبال پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں  قضائے الہی سےانتقال کر گئے(اناللہ واناالیہ راجعون)چوہدری ظفر اقبال کے انتقال کی خبرپورے یواے ای میں بہت جلدپھیل گئی جس پرہرسننے والے نے گہرے دکھ اور اورافسوس کااظہارکیاچوہدری ظفرمرحوم بہت ہی سادہ لوح انسان اور مسلم لیگ (ن) یواے ای  کے مخلص لیڈ ر تھے جب سے انہوں نے پاکستان  مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اختیارکی تادم مرگ وہ پارٹی کے ساتھ ہی منسلک رہےاور پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دیتے رہے- چودھری ظفر اقبال کی پارٹی کے لئے خدمات کو دیکھتے ہوئے پی ایم ایل این کی اعلیٰ قیادت نے انہیں مسلم لیگ (ن )متحدہ عرب امارات کا جنرل ۔سیکرٹری تعینات کیا- اس طرح وہ تا دم مرگ (تا حیات) پی ایم ایل این امارات کے جنرل سیکرٹری رہے
چوہدری ظفر اقبال کے انتقال پر مسلم لیگ یواے ای (ن )کے مقامی رہنماوں غلام مصطفی مغل،عبدالمجید مغل،خواجہ عبدالوحیدپال،چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدانور،صدروومن ونگ فرزانہ کوثر،صدراقلیتی ونگ جان قادر،میاں امجد جاوید،ملک محبوب ربانی ،فاروق وڑائچ،شوکت محمودبٹ ،محمدنعیم ،جمیل بنگیال ،میاں غلام محی الدین ،شہزادبٹ ،چوہدری عبدالجبار،راجاخالد حسین ،طارق محموراجا،طارق محمودقریشی،قاضی نثار،عامر سہیل گھمن ،وقاص گھمن ،کے علاوہ ممتازسماجی وکاروباری شخصیات ،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،چوہدری الطاف حسین ریحانیہ ،حاجی خان زمان سرور،مظہراقبال چوہدری،رحمت اللہ چوہدری ،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،ملک فتح خان،میاں عمر ابراہیم ،میاں منیرہانس،ملک خادم شاہین ،سردارجاوید یعقوب،حاجی محمدیاسین ،سہیل خاور،سمیت پاکستانی کمیونٹی کی دیگرمتعدد شخصیات نے افسوس کااظہارکیااور مرحوم کی مغفرت کے لیئے دعاکی۔-
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }