روس نے زیر سمندر گیس لائنوں میں لیکیج کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا

72

روس نے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن میں گیس لیکج کو ریاستی دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کا کہنا ہے کہ یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی روس کی زیر سمندر پائپ لائنوں میں لیکیج کا معاملہ ریاستی دہشت گردی کی کارروائی لگتا ہے۔

ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ روس سے جرمنی جانے والی دو گیس پائپ لائنوں میں لیکیج دہشت گردی کی کارروائی کی طرح ہے۔

 گیس لیکیج کا واقعہ ممکنہ طور پر ریاستی سطح کی دہشت گردی ہے۔

یہ بہت خطرناک صورتحال ہے اور اس کی فوری تحقیقات کی ضرورت ہے۔

Advertisement

رواں ہفتے بحیرہ بالٹک میں نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن ون اور ٹو میں دھماکے رپورٹ ہونے کے بعد پائپ لائنوں سے چار جگہ گیس اخراج کی تصدیق ہوئی ہے۔

جبکہ روسی پائپ لائن میں لیکج  کی فضائی فوٹیج جاری کی گئی ہے۔

تاہم نیٹو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعات جان بوجھ کر لاپرواہی اور تخریب کاری کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس ہفتے روس اور جرمنی میں دو گیس پائپ لائنوں میں لیک کو اتفاق کے بجائے جان بوجھ کر کیا گیا عمل قرار دیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }