رواں برس ملکہ برطانیہ کی تاجپوشی کی 70 سالگرہ منائی جارہی ہے، اس موقع پر معروف گڑیا ’باربی‘ بنانے والی کمپنی نے ملکہ برطانیہ کو ہی اپنے کلیکشن میں شامل کرنے کاا علان کردیا ہے۔
باربی ڈول کی مالک کمپنی ’میٹل‘ کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی تاجپوشی کی 70 سالگرہ کے موقع پر ان کی شکل سے مشابہت رکھنے والی باربی کو کلیکشن میں شامل کیا جائے گا۔
کھلونا بنانے والے نے اس گڑیا کو گاؤن میں ملبوس نیلے رنگ کے سیش کے ساتھ چھوٹے تمغوں اور ربنوں سے مزین کیا ہے، اس شخصیت میں ایک ٹائرا بھی ہے جو الزبتھ نے اپنی شادی کے دن پہنا تھا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ جمعرات کو 96 سال کی ہو جائیں گی، وہ 6 فروری 1952 کو اپنے والد کنگ جارج ششم کی موت پر تخت پر براجمان ہوئیں، اور برطانوی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک حکمران رہنے والی بادشاہ ہیں۔
واضح رہے کہ جون کے شروع میں پلاٹینم جوبلی کی سرکاری تقریبات سے قبل یہ گڑیا لندن کے اسٹورز ہیروڈز، سیلفریجز اور ہیملیز میں فروخت کی جائے گی۔