قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ شائقین کے موبائل فون جیب میں کیوں جمع کرتے رہے، اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں نسیم شاہ بطور بارہویں کھلاڑی میدان میں آئے تو شائقین نے اپنے موبائل فون ان کی جانب پھینکنا شروع کردیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ ایک ایک کرکے وہ موبائل فون جیب میں رکھنے لگتے ہیں، جیب بھر جانے کے بعد انہوں نے کچھ موبائل فون ہاتھ میں ہی پکڑ لیے اور آگے بڑھتے گئے۔
اس واقعے کی اصل کہانی یہ ہے کہ شائقین نے نسیم شاہ کو موبائل فون تصویر کھینچنے کے لیے دیے تھے اور وہ مذاقاً موبائل جمع کرکے چلتے بنے تھے۔
Advertisement
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سپر فور مرحلے کے غیر اہم میچ میں نسیم شاہ اور شاداب کو آرام دیا گیا تھا۔
Advertisement