خوشدل شاہ پر صارفین کے ’پرچی پرچی‘ کے نعرے، امام الحق حمایت میں آگئے
ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے پر صارفین نے ’پرچی پرچی‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان کو 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ٹیم کی سیریز میں شکست پر صارفین سخت ناراض ہیں اور سوشل میڈٰیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، کوئی ٹیم کی فیلڈنگ پر اعتراض اٹھارہا ہے تو کوئی مڈل آرڈر بیٹنگ پر سوالات اٹھا رہا ہے۔
گذشتہ روز میچ کے دوران خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے پر شائقین نے ’پرچی پرچی‘ کے نعرے لگائے جس پر قومی کرکٹر سمیت صارفین نے افسوس کا اظہار کیا۔
قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق نے سماجی رابطے کی سائٹ پر خوشدل شاہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری کرکٹ شائقین سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں‘۔
Advertisement
I would like to request our fans to avoid such rants at any player as it can badly impact the player’s health and try to support them like you always do, regardless of the results. We play for YOU, we play for PAKISTAN 🇵🇰 Stay blessed
pic.twitter.com/GKZgR9o9Z9
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) October 2, 2022
انہوں نے لکھا کہ ’آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برے اثرات پڑتے ہیں، نتیجہ کچھ بھی ہو لیکن آپ شائقین جس طرح ہمیں سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح سپورٹ کرنے کی کوشش کریں‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم آپ کے لیے اور ملک کے لیے ہی کھیلتے ہیں‘۔
Advertisement
علاوہ ازیں سوشل صارفین کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’آپ خوشدل کی کارکردگی پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن اس طرح ہزاروں لوگوں کا ’پرچی پرچی‘ کا نعرہ لگانا درست نہیں‘۔
Advertisement
You can criticise Khushdil’s performance, but thousands of people shouting "parchi” at him isn’t good. Very bad look for Pakistan fans.
— Haroon (@hazharoon) October 2, 2022
اس موقع پر خرم اقبال نامی صارف نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی جس کو شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آج ٹیم میں انہیں ہی کھلا لیتے کم از کم ہمیں چھکے تو دیکھنے کو ملتے‘۔
Advertisement
گڈ شاٹ @fawadchaudhry آج ٹیم میں انہیں ہی کھلا لیتے چھکے تو دیکھنے کو مل جاتے۔ pic.twitter.com/7Wl4I5uAtC
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 2, 2022
موسیٰ ورک نامی صارف کا بھی فواد چوہدری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہمیں فواد چوہدری جیسے مڈؒل آرڈر بلے باز کی ضرورت ہے‘۔
The Middle Order batsman we need ! @fawadchaudhry pic.twitter.com/6LVbEwKOlj
Advertisement
— Musa Virk (@MusaNV18) October 2, 2022
Advertisement