’دی راک‘ بھی پاک بھارت میچ کے دیوانے
Advertisement
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین ’دی راک‘ جانسن بھی پاک بھارت میچ کے دیوانے نکلے۔
آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جاری ہیں جس میں روایتی حریف پاک بھارت کے درمیان مقابلہ 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
شائقین کرکٹ کو اس میچ کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے جس میں دونوں ملکوں کی ٹیموں ہی اپنی بھرپور جان لگاکر جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پاک بھارت میچ کا جنون اب پھیلتا ہوا ہالی ووڈ تک جا پہنچنا ہے، جہاں ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر ڈوین ’دی راک‘ جانسن اس مقابلے کے دیوانے نکلے ہیں۔
ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پاک بھارت میچ کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Advertisement
I love how he pronounced Pakistan correctly, he’s my favourite now. pic.twitter.com/lmdLSMnoWd
— Ramiya 2.0 (@yehtuhogaaa) October 18, 2022
اس ویڈیو پیغام میں ’دی راک‘ کا کہنا تھا کہ ’یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں، جب عظیم ترین حریف آپس میں ٹکرائیں گے تو دنیا ساکت کھڑی ہوجائے گی‘۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں رواں سال 3 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جس میں 2 مرتبہ کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جب کہ ایک میچ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی۔
یاد رہے کہ 2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھی پاکستان نے بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
Advertisement