بھارتی وزیر کی تقریب کے دوران خاتون کو سرعام تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل
بنگلورو: بھارتی وزیر وی سومننا نے تقریب کے دوران خاتون کو سرعام تھپڑ دے مارا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے وزیر وی سومننا نے تقریب کے دوران زمین کا ٹائٹل نہ ملنے پر غصہ کرنے والی خاتون کو تھپڑ دے مارا۔
ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا جب کہ ویڈیو میں متاثرہ خاتون کو بھارتی وزیر کے پاؤں چھوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم وزیر کو جب احساس ہوا کہ تمام مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو رہے ہیں تو انہیں خاتون سے معافی مانگتے بھی دیکھا گیا۔
Advertisement
دوسری جانب کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھارتی وزیر اعظم اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وی سومننا کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’بی جے پی کے وزراء کے سروں میں تکبر آگیا ہے‘، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کابینہ کے ایک سینئر رکن نے ’تھپڑ مارکر ایک بے بس خاتون کو زمین پر پھینک دیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’آپ خواتین کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں لیکن کیا آپ اس طرح بھارتی خواتین کی حفاظت کررہے ہیں اور انہیں تحفظ دے رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کیا آپ اس کے خلاف کوئی ایکشن لیں گے اور متعلقہ وزیر کو اس کے عہدے سے برخاست کریں گے؟
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بی جے پی کے کسی وزیر کو عوام سے بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہو، پچھلے سال دسمبر میں بھی وزیر قانون جے سی مدھو سوامی نے ایک خاتون کسان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔
علاوہ ازیں رواں سال ستمبر میں کرناٹکا سے ہی تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ایم ایل او اورند لمباولی نے ایک خاتون کو دھمکیاں دینے کے بعد گالم گلوچ کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
Advertisement
ಸ್ತ್ರೀ ಉದ್ಧಾರಕರಂತೆ ಕೇವಲ ಬೂಟಾಟಿಕೆಯ ಮಾತಾಡುವ ಬಿಜೆಪಿಗರೇ,
ನಿಮ್ಮ ಪಕ್ಷದ ಅರವಿಂದ ಲಿಂಬಾವಳಿಯವರು ಒಬ್ಬ ಜನಪ್ರತಿನಿಧಿಯಾಗಿ ಮಹಿಳೆಯೊಂದಿಗೆ ಅನುಚಿತವಾಗಿ ನಡೆದುಕೊಂಡ ರೀತಿ ಅಕ್ಷಮ್ಯ.
ಇಂಥ ಮಹಿಳಾ ವಿರೋಧಿ ನಡೆಯ ವಿರುದ್ಧ ಮಾತಾಡುವ ಧೈರ್ಯ ತೋರುತ್ತೀರಾ?
ಅರವಿಂದ ಲಿಂಬಾವಳಿಯವರು ಆ ಹೆಣ್ಣಿನ ಕ್ಷಮೆ ಕೇಳುತ್ತಾರ?#MahilavirodhiBJP pic.twitter.com/SqRDKXsyif
— Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) September 3, 2022
Advertisement
Advertisement