سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس سے متاثر

85
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے
 والد کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جمعرات کو راولپنڈی میں این اے بی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے این اے بی کے جج سے درخواست کی ہے کہ کئی پیشیوں کی وجہ سے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، اس لئے انہیں عدالت میں ذاتی طور سے حاضر ہونے کی مستقل طور سے چھوٹ دی جائے۔ گزشتہ ہفتہ پی ایم ایل۔نواز کے صدر اور پاکستان قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی ٹی آئی کراچی چیپٹر کے صدر اور سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زامن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }