امریکہ عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرے گا
امریکہ نے عراق سے آئندہ چند ماہ کے دوران فوجیوں کی تعداد گھٹانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کا مقصد جنگجو تنظیم داعش کو شکست دینا تھا۔عراق اور امریکہ نے جمعرات کو جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے تسلیم کیا ہے کہ عراق میں جنگجو تنظیم داعش کے خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے جس کے بعد آئندہ مہینوں میں عراق سے امریکی فورس کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔ تاہم دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان مذاکرات آن لائن کئے گئے جس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی کتنی تعداد کم کی جائے گی اور ایسا کب ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق امریکہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عراق میں مستقل فوجی اڈوں یا مستقل فوجی موجودگی کا خواہاں نہیں ہے۔عراق نے بھی یقین دلایا ہے کہ وہ امریکی فوجی اڈوں کی حفاظت یقینی بنائے گا