عوام کا پر تشدد احتجاج لبنان میں معاشی بحران شدید
راتوں رات لبنانی کرنسی کی قدر% 25 گرگئی، ڈالر کے مقابلے پائونڈ2000 سے بڑھ کر5000 ہو گیا۔ مارکیٹ نے کاروبار بند کر دیا ورنہ کرنسی اور گر جاتی ۔عوام سڑکوں پر اتر آئے، لبنانی سینٹرل بینک نذر آتش، مختلف بینکوں کی مقامی برانچوں میں توڑ پھوڑ، سڑکوں پر جگہ جگہ ٹائر جلائے گئے، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلایا۔ دنیا بھر میں جاری معاشی بحران کے دوران اچانک لبنان میں احتجاج کا لاوا پھوٹ پڑا جب عوام سڑکوں پر اتر آئے اور انہوں نے پر تشدد مظاہرے شروع کر دئیے