لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اگلے میچز اچھے رن ریٹ سے جیتنے کی کوشش کریں گے ۔
قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے دو میچز بہت قریب آ کر ہارے تھے، پہلے میچز میں بھی ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن میچ ختم نہیں کرسکے تاہم پوری ٹیم نے غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کی ہے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ ابھی کوشش یہی ہے کہ آئندہ کے میچز جیتیں، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش کے میچز جیتنا چاہتے ہیں، ہمارا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اگلے میچز اچھے رن ریٹ سے جیتنے کی کوشش کریں گے ۔
Advertisement
Shadab Khan took three wickets with three consecutive balls… across two matches! #NEDvPAK #T20WorldCup
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 30, 2022
ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ فخر زمان ہمارا میچ ونر ہے، لمبی انجری سے واپس آیا ہے۔
واضح رہے کہ شاداب خان نے پچھلے میچ میں زمبابوے کے خلاف آخری دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں تھیں اور آج نیدرلینڈ کے خلاف پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
واضح رہے کہ نیدرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 92 رنز کا انتہائی آسان ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم 4 وکٹ کے نقصان پر 14 اوورز میں پورا کرنے میں کامیاب رہی۔