ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دیدی

52
Print Friendly, PDF & Email

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا جسے حاصل کرنے کی کوشش میں سری لنکا کی ٹیم ہدف سے 65 رنز قبل یعنی 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کے صرف دو بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ شاناکا 35 اور راجا پکسے 34 رنز بناسکے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی جب ککہ مچل سینٹنر اور اش سوڈھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کو سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ ون میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔

اس سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ دوسری ہی گیند پر گر گئی جب ایلن فن تیکشانا کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور پھر 7 کے مجموعے پر ڈیون کونوے بھی دننجیا ڈی سلوا کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ 15 رنز پر تیسرے آؤٹ ہونے والے کیوی بیٹر کین ولیمسن تھے جو 8 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد گلین فلپس اور ڈیرل مچل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان 84 رنز کی شراکت ہوئی اور مچل 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گلین فلپس نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 61 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور وہ 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مقررہ 20 اوورز میں نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دی تھی جب کہ کیویز کا افغانستان کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.