زمبابوے کے خلاف اپ سیٹ شکست پر شاداب خان کے جذباتی ہونے کی ویڈیو وائرل
زمبابوے کے خلاف اپ سیٹ شکست کے بعد شاداب خان پویلین میں جذباتی ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہورہی ہے۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جمعرات کو پاکستان اور زمبابوے کے ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں مدمقابل تھیں۔
اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے نے ایک رنز سے کامیابی اپنے نام کرکے بڑا اپ سیٹ کردیا جب کہ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف شاندار ریکارڈ رہا ہے۔
Advertisement
قومی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹ گنوانے کی وجہ سے 131 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی جب کہ کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان جلد آؤٹ ہوگئے۔
مڈؒل آرڈر میں صرف شان مسعود اور شاداب خان اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہے جب کہ انہوں نے 52 رنز کی اہم شراکت قائم کی جس کی وجہ سے پاکستان تقریباً فتح کی دہلیز تک پہنچ گیا تھا۔
بعد ازاں شاداب خان 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ زمبابوے نے باقاعدگی سے وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میچ کو آخری گیند تک پہنچایا اور کامیابی اپنے نام کرلی۔
میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے تمام کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ کے چہروں پر مایوسی تھی جب کہ کچھ تو اپنے جذبات پر بھی قابو نہ رکھ سکے جن میں شاداب خان بھی شامل تھے۔
شاداب خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پویلین کے اندر گھٹنوں کے بل پر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
Cricket can be so cruel sometimes.🫣 pic.twitter.com/dY5VXrlddM
— Avinash Aryan (@AvinashArya09) October 28, 2022
ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ شاداب خان انتہائی افسردہ ہیں جب کہ میڈیا مینجر انہیں تسلی دے رہے ہیں جس کے بعد وہ واپس اندر کی طرف چلے جاتے ہیں۔
یہ ویڈیو ایک مداح کی جانب سے بنائی گئی ہے جس پر صارفین بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاداب خان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ابھی تین میچز ہونا باقی ہیں جس میں سے قومی ٹیم کوئی بھی میچ ہارنے کی متحمل نہیں ہوسکتی جب کہ پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی اس بات پر منحصر ہیں کہ دوسری ٹیمیں کیسی کارکردگی دکھاتی ہیں۔