سعودی عرب: الیکٹرک کار کے پہلے برانڈ کا اعلان کردیا گیا

47

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمدبن سلمان نے مملکت میں الیکٹرک کار کے پہلے برانڈ ’سیر‘ کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ برانڈ سعودی عرب کے آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ کے شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس موقع پر سعودی ولی عہد نے ایک بیان میں کہا کہ برقی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کا آغاز پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی حکمتِ عملی کے مطابق ہے۔

سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ اس کا مقصد مقامی طور پرایسے شعبوں میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے پرتوجہ مرکوزکرنا ہے جو ویژن 2030 کے اہداف کے حصول میں مدددے سکیں اور معیشت کے تنوع کو فروغ دینے میں مدد کرسکتے ہیں۔

برقی گاڑیاں تیارکرنے والی یہ نئی کمپنی کاربن کے اخراج میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں میں حصہ لے گی۔

Advertisement

ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب صرف ایک نیا آٹوموٹیو برانڈ تیارنہیں کررہا ہے، بلکہ ہم پی آئی ایف کی حکمتِ عملی کے حصے کے طور پر ویژن 2030 کے مطابق اقتصادی ترقی کومہمیز دینے کے لیے ایک نئی صنعت اور ایک ایسے ماحولیاتی نظام کو فروغ دے رہے ہیں جو بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے.

وزیراعظم شہزادہ محمدبن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے اور نجی شعبے کو قابل بنانا ہے  تاکہ یہ آئندہ دہائی میں سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) میں اضافے میں اپنا کردار ادا کرے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’سیرْ پہلا سعودی آٹوموٹیو برانڈ ہے جو مملکت میں الیکٹرک گاڑیاں تیارکرے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }