بنگلہ دیش کے معروف آل راؤنڈر شکیب الحسن نے پاکستان سپر لیگ میں پلئیرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے معروف کرکٹ کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں کی طرح بنگلہ دیش کے معروف آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بھی پلئیرز ڈرافٹنگ کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے۔
نامور کرکٹرز کا پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا 8 واں سیزن کھیلنے کے لیے متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکا کے داسن شاناکا اور وانندو ہسارنگا نے ڈرافٹنگ کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے بھی رجسٹریشن کرا لی ہے۔
Advertisement
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور انگلینڈ کے جیسن رائے کی رجسٹریشن کی تصدیق پی ایس ایل انتظامیہ نے کر دی تھی۔
یاد رہے پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ رواں ماہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
Advertisement