ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا میں ایئر ٹکٹس اور ہوٹلز کے دام مہنگے ہوگئے

55

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا میں ایئر ٹکٹس اور ہوٹلز کے دام مہنگے ہوگئے

پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد آسٹریلیا میں ایئر ٹکٹس اور ہوٹلز کے دام مہنگے ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچز اختتام پذیر ہوگئے ہیں جس کے بعد اب سمی فائنل اور فائنل میچز ہونا باقی ہیں۔

گروپ 1 سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی ہیں جب کہ گروپ 2 سے پاکستان اور بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

بھارت اور بالخصوص پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد سڈنی اور ایڈیلیڈ اوول میں ہوٹلز کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایڈیلیڈ سے سڈنی کی فلائٹس ٹکٹس میں 3 گنا اضافہ ہوگیا ہے جو ٹکٹس پہلے 200 آسٹریلوی ڈالر میں دستیاب تھے، اس کی قیمت اب 600 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

وہیں سڈنی اور ایڈیلیڈ میں موجود ہوٹلز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جب کہ کئی ہوٹلز میں تو اب کمرے بھی دستیاب نہیں۔

Advertisement

رپورٹس ہیں کہ پاکستانی اور بھارتی فینز کی ایک بڑی تعداد ان شہروں کا رخ کررہی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9 نومبر بروز بدھ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جو 10 نومبر بروز جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جانا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 5 وکٹوں سے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی ہے جب کہ بھارت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }