معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے خبررساں ادارے خبروں کاتبادلہ کریں گے
ابوظہبی(اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوزایجنسی وام اور اسرائیل کی تازبیت پریس سروس ٹی پی ایس نے پیشہ ورانہ تعاون اور خبروں کے تبادلے کے تجربات کو مستحکم کرنے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے – اس معاہدہ سے متحدہ عرب امارات اور ریاست اسرائیل کے درمیان اس دوطرفہ تعاون کو اجاگر کرنے کا موقع بھی ملے گا جو دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ستمبر میں طے پانے والے ابراھیمی امن معاہدہ کے فریم ورک کے مطابق ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل وام، محمد جلال الریائسی اورڈائریکٹرجنرل ٹی پی ایس اموتز ایال نے اس معاہدے پر دستخط کیئے ۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کی بنیاد فراہم کرتا ہے ۔ معاہدہ کے تحت دونوں ادارے تحریری اور آڈیو ، ویژول خبروں کا مفت بنیاد پر تبادلہ کریں گے جو انگریزی کے علاوہ طے پانے والی دیگر زبانوں میں بھی ہوگا ۔دونوں ادارے اپنی فوٹو اور ویڈیو سروس کا بھی دستیاب ٹیکنالوجی کے ذریعے تبادلہ کریں گے ۔ دونوں خبر رساں ادارے پیشہ ور ملازمین کے دوروں کا تبادلہ کریں گے تاکہ مہارت کا تبادلہ ہو اور ہنر و استعداد مزید ترقی پائے ۔ڈائریکٹرجنرل وام محمد جلال الریائسی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں طے پانے والے ابراھیمی امن معاہدہ نے تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کی راہیں اس انداز سے کھولی ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا میڈیا شعبہ بہت زیادہ ترقی پذیر ہے جوکہ ملک کی دور اندیش قیادت کا مرہون منت ہے ۔ انہوں نے مہارت کے تبادلہ ، بہترین تجربات سے آگاہ کرکے اور پیشہ ورانہ مہارت کو ترقی کے ذریعے ٹی پی ایس کے ساتھ تعاون میں پیشرفت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا – اموتز ایال نے اس معاہدے پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں ایک ایسا اہم قدم ہے جو درست ، بامقصد اور پیشہ ورانہ خبری ذرائع کی بنیاد پر کیا گیا ہے ، انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ معلومات کے تبادلے اور خبروں تک براہ راست رسائی سے دونوں ممالک کے اقتصادی ، سیاحتی اور ثقافتی روابط کو بھی معاونت ملے گی۔(نیوزبشکریہ وام)۔